مذہبی رہنماؤں اور مدارس کے اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال شروع کردی گئی

منگل 13 جنوری 2015 09:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13جنوری۔2015ء)مذہبی رہنماؤں اور مدارس کے اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال شروع کردی گئی، کسی بھی مذہبی رہنما کے پانچ لاکھ سے زائد رقم کے کھاتے کو منجمند کردیئے گئے اور دینی مدارس کو دس ہزار سے زائد چندہ دینے والے کی مکمل چھان بین اور پوچھ گچھ شروع کردی گئی مقامی مدارس آڈٹ رپورٹس بنوانے کیلئے بھاگ دوڑ شروع کردی گئی۔