عراق میں خود کش حملہ، ایک درجن افراد ہلاک

منگل 13 جنوری 2015 08:42

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13جنوری۔2015ء ) عراق میں خود کش حملہ سے کم از کم 12افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شورش زدہ ملک عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع قصبے عباسیات میں ایک خود کش بمبار نے بارود سے لدی کار شیعہ ملیشیا اور فوجیوں کے اجتماع سے ٹکرا دی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دس شیعہ ملیشیا اور دو فوجیوں کی موت واقع ہوئی اور اٹھارہ افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔

اِس خود کش حملے کے بعد اسلامک اسٹیٹ اور عراقی فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی شروع ہو گیا۔ پولیس کو شْبہ ہے کہ خود کْش حملے میں اسلامک اسٹیٹ ملوث ہے۔ دوسری جانب پاسدارانِ انقلابی سے تعلق رکھنے والا ایرانی اہلکار مہدی نوروزی اسلامک اسٹیٹ کے خلاف ایک جھڑپ میں ہلاک ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :