پیرس حملہ آور کی ساتھی لڑکی شام پہنچ گئی ہے، ترک وزیر خارجہ

منگل 13 جنوری 2015 08:45

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13جنوری۔2015ء ) ترکی نے دعویٰ کیا ہے کہ فرانس کو مطلوب ترین اور پیرس حملے میں شریک مشتبہ لڑکی حیات بْو مدین آٹھ جنوری کو ترک سرحد عبور کرتے ہوئے شام میں داخل ہو گئی ہے،ترک وزیر خارجہ چاوش اوگلو نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ فرانس میں گروسری مارکیٹ کے حملہ آور کی گرل فرینڈ حیات بْومدین میڈرڈ سے استنبول پہنچی اور اس نے ایک ہوٹل میں قیام کیا۔

(جاری ہے)

ترک وزیر خارجہ کے مطابق حیات بْومدین پیرس حملوں سے پہلے ہی ترکی پہنچ چکی تھی جبکہ آٹھ جنوری کو وہ ترک سرحد عبور کرتے ہوئے شامی علاقے میں داخل ہو ئیں۔ یہ خاتون اب فرانسیسی پولیس کو انتہائی مطلوب ہے

متعلقہ عنوان :