گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی فوجی عدالتیں قائم کرنے کی منظوری ،قومی لائحہ عمل پر پیشرفت اور جلد عملدرآمد کی خود نگرانی کر رہا ہوں اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،نوازشریف، اسلام آباد اور پنجاب میں نفرت انگیز تقاریر اور مواد پر 164مقدمات درج ، 157 گرفتار،نفرت انگیز اور فرقہ وارانہ مواد چھاپنے کے الزام میں 40 پریس سربمہر، لاوٴڈ اسپیکر کے غلط استعمال پر 1994 کیسز رجسٹرڈ ، 1088 افراد گرفتار،اجلاس کو بریفنگ

بدھ 14 جنوری 2015 08:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جنوری۔2015ء )وزیراعظم نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی فوجی عدالتیں قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے اور وزیراعظم محمدنوازشریف نے کہاہے کہ قومی لائحہ عمل پر پیشرفت اور جلد عملدرآمد کی خود نگرانی کر رہا ہوں اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔وہ منگل کویہاں قومی ایکشن پلان پر عملدرآمدکے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ اسلام آباد اور پنجاب میں نفرت انگیز تقاریر اور مواد پر 164مقدمات درج ۔ 157 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ نفرت انگیز اور فرقہ وارانہ مواد چھاپنے کے الزام میں 40 پرنٹنگ پریس کوسربمہر اور لاوٴڈ اسپیکر کے غلط استعمال پر 1994 کیسز رجسٹرڈ اور 1088 افراد گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان، سیکرٹری داخلہ، اٹارنی جنرل اور نیکٹا کے افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں، معاشرے میں دہشتگردوں کے لئے کوئی جگہ نہیں اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔نیکٹا افسران نے وزیراعظم کو نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد اور پنجاب میں نفرت انگیز تقاریر اور مواد پر 164مقدمات درج اور 157 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ نفرت انگیز اور فرقہ وارانہ مواد چھاپنے کے الزام میں 40 پرنٹنگ پریس کوسربمہر کیا گیا اور لاوٴڈ اسپیکر کے غلط استعمال پر 1994 کیسز رجسٹرڈ اور 1088 افراد گرفتار کیا گیا۔

وزیراعظم نے دیگر صوبوں کو بھی ہدایت کی کہ قوی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے رپورٹ مرتب کریں۔واضح رہے کہ25 دسمبر کو وزیراعظم نواز شریف نے 20 نکات پر مشتمل قومی ایکشن پلان کا اعلان کیا تھا جس میں فوجی عدالتوں کا قیام بھی شامل ہے جب کہ دونوں ایوانوں سے ایکشن پلان کی منظوری کے بعد چاروں صوبوں میں فوجی عدالتیں قائم کردی گئی ہیں۔

اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیراعظم اور دیگر شرکاء کو نیشنل ایکشن پالیسی سے متعلق اب تک کے ہونے والے اقدامات اور پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی، اس موقع پر وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ معاشرے میں دہشت گردی اور دہشت گردوں کی کوئی جگہ نہیں، انہوں ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے ،قومی لائحہ عمل پر پیشرفت اور جلد عملدرا ٓمد کی خود نگرانی کر رہا ہوں ،۔

نیکٹا افسران نے وزیراعظم کو نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد سے متعلق بریفنگ بھی دی۔واضح رہے کہ25 دسمبر کو وزیراعظم نواز شریف نے 20 نکات پر مشتمل قومی ایکشن پلان کا اعلان کیا تھا جس میں فوجی عدالتوں کا قیام بھی شامل ہے جب کہ دونوں ایوانوں سے ایکشن پلان کی منظوری کے بعد چاروں صوبوں میں فوجی عدالتیں قائم کردی گئی ہیں۔