آرمی پبلک اسکول پشاورپرحملے میں ملوث 5ملزمان افغانستان میں گرفتار ،ملافضل اللہ کا نام دہشتگردوں کی عالمی فہرست میں شامل

بدھ 14 جنوری 2015 08:38

کابل/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جنوری۔2015ء)آرمی پبلک اسکول پشاورپرحملے میں ملوث 5ملزمان کو افغانستان میں گرفتار کرلیا گیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی انٹیلی جنس اداروں کی معلومات پر ملزمان کو افغان فورسز نے گرفتار کیا،ملزمان کو افغانستان کے علاقے سے گرفتار کیا گیا، پانچوں ملزمان کا تعلق پاکستان سے ہے جو کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈرز ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان آرمی پبلک اسکول پرحملے کے منصوبہ سازاوررابطہ کار تھے،گرفتاردہشت گردوں سے متعلق پاکستانی حکام کو ا آگاہ کردیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی کا حالیہ ہنگامی دورہ کابل اسی سلسلے کی کڑی تھا۔امریکہ نے ملافضل اللہ کا نام دہشتگردوں کی عالمی فہرست میں شامل کرلیا،کوئی بھی امریکی فضل اللہ سے لین دین نہیں کرسکتا،امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ملافضل اللہ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد2013ء میں کالعدم تحریک طالبان کا کمانڈر مقرر ہوا تھا،کوئی بھی امریکی ملافضل اللہ سے لین دین نہیں کرسکتا،فضل اللہ کی سربراہی میں کالعدم تحریک طالبان نے پشاور میں سکول پر حملہ کیا،امریکہ نے فضل اللہ کا نام دہشتگردوں کی عالمی فہرست میں بھی شامل کرلیا ہے

متعلقہ عنوان :