نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ،وزارت داخلہ کی سیکورٹی کمپنیوں کی رجسٹریشن اوراسلحہ کی تصدیق کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایات

بدھ 14 جنوری 2015 08:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جنوری۔2015ء )نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد وزارت داخلہ نے سیکورٹی کمپنیوں کی رجسٹریشن اوراسلحہ کی تصدیق کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایات جاری ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاحال تعداد جمع نہ کرائی جاسکی ، بروقت اطلاعات نہ کرنے پر لائیسنس منسوخ ،بلیک لسٹ بھی کیا جائے گا ۔ خبر رساں ادارے کو حاصل معلومات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک بھر میں جاری دہشت گردی پر قابو پانے کے حوالے سے اقدامات کے تحت ملک بھر میں کام کرنے والی سیکورٹی کمپنیوں کی رجسٹریشن اوراسلحہ کی تصدیق کے حوالے سے ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایات جاری کردیں ،اسلام آبا دمیں پرائیویٹ کام کرنے والی 56سیکورٹی کمپنیوں کی اسلحہ کی تصدیق کے لیے کاغذات مرتب کرنے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں ،وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں کام کرنے والی 39سیکورٹی کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں جبکہ باقی ماندہ 17سیکورٹی کمپنیوں کو فوری طور پر رجسٹریشن کے علاوہ اسلحہ کی تصدیق کے لیے فوری رابطہ کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں اگر مذکورہ سیکورٹی کمپنیوں کی جانب سے بروقت اطلاعات فراہم نہ کی گئیں تو نہ صرف ان سیکورٹی کمپنیو ں کے لائیسنس منسوخ کردئیے جائیں گے علاوہ ازیں انہیں بلیک لسٹ کرتے ہوئے مقدمات کا بھی سامنا کرنا پڑے گا ۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے ملک بھر میں جاری دہشت گردی پر قابو پانے کے حوالے سے اقدامات کے تحت ملک بھر میں کام کرنے والی سیکورٹی کمپنیوں کا اسلحہ کی تصدیق کے حوالے سے ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایات جاری کردیں گئی ہیں ۔ صوبوں کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سیکورٹی کمپنیوں کے ذریعے دہشت گردی کے حملوں کی اطلاعات کے بعد اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم پہلے مرحلے میں اسلام آباد کی تمام سیکورٹی کمپنیوں کو فوری طور پر وزارت داخلہ میں ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں جس کے بعد ان کمپنیوں کے اسلحہ کی تصدیق کی جائے گی ایسا نہ ہو کہ دہشت گردی کے حملہ کی صورت میں بروقت سیکورٹی کمپنیوں کا اسلحہ کام نہ کرسکے اور جوابی کارروائی نہ ہونے کی صورت میں جان نقصان برداشت کرنا پڑ جائے ۔

خبر رساں ادارے کے ذرائع کے مطابق ملک بھر میں بلخصوص اسلام آباد میں کام کرنے والی متعدد سیکورٹی کمپنیوں کے پاس موجود اسلحہ غیر تسلی بخش ہے جبکہ چند ایک کے پاس تو اسلحہ زنگ آلودہ ہے جس پر شکایات کے بعد نیشنل ایکشن پلان کے تحت اس کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ سیکورٹی کمپنیوں کی رجسٹریشن اور اسلحہ کی تصدیق نیشنل ایکشن پلان کا حصہ ہے اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں تاہم ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جواب داخل نہیں کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :