کیمرون،فوجی اڈے پر حملہ کرنیوالے 143بوکو حرم جنگجو ہلاک ،جھڑپوں میں ایک فوجی اہلکار بھی ہلاک

بدھ 14 جنوری 2015 08:32

یوانڈے (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جنوری۔2015ء)کیمرون کی فوج نے شمالی قصبے کولوفاتا میں ایک فوجی اڈے پر حملہ کرنے والے 143بوکوحرم جنگجوؤں کو ہلاک کردیا،یہ بات حکومت نے کہی اور مزید بتایا کہ جھڑپوں میں ایک فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوگیا۔وزیرمواصلات اور حکومتی ترجمان عیسیٰ شیروما بیکاری نے ٹیلی ویژن اور ریڈیو پر پڑھ کر سنائے جانے والے ایک بیان میں کہا کہ نائجیریا میں قائم بوکوحرم گروپ کو کیمرون کی سرزمین پر اب تک کا سب سے بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ حملہ علی الصبح شروع ہوا جب کئی سو اسلام پسند جنگجو گہری دھند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نائجیریا سے سرحد پار کرائے اور قصبے میں واقع فوجی اڈے پر دھاوا بولنے کی کوشش کی،جہاں ایلیٹ فوج کا دستہ تعینات ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اڈے کے نزدیک شدید لڑائی شروع ہوئی جو پانچ گھنٹے سے زائد عرصے تک جاری رہی جس کے بعد حملہ آور واپس سرحد پار فرار ہوگئے اور مزید بتایا کہ فوج نے بڑی تعداد میں بھاری ہتھیار جنگجوؤں سے قبضے میں لے لئے ہیں۔ایک مقامی ذریعہ کا کہنا تھا کہ قصبے میں ابتدائی جھڑپ کے بعد لوگ فوری طور پر وہاں سے فرار ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :