وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے مدارس کی رجسٹریشن اور چھانٹی کا عمل مکمل کرلیا گیا، دیوبندی 193‘ بریلوی 118‘ اہلحدیث 9 اور اہل تشیع کے 9 مدارس شامل، ان مداس میں دیوبندی کے 84‘ بریلوی 68‘ اہلحدیث 2 جبکہ اہل تشیع کے 6غیرقانونی مدارس شامل

بدھ 14 جنوری 2015 08:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جنوری۔2015ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے مدارس کی رجسٹریشن اور چھانٹی کا عمل مکمل کرلیا گیا جس میں دیوبندی 193‘ بریلوی 118‘ اہلحدیث 9 اور اہل تشیع کے 9 مدارس شامل ہیں‘ ان مداس میں دیوبندی کے 84‘ بریلوی 68‘ اہلحدیث 2 جبکہ اہل تشیع کے 6 غیرقانونی مدارس شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے اسلام آباد کے شہری اور نواحی علاقوں میں مدارس کی رجسٹریشن اور چھانٹی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ ان مدارس میں دیوبندی 109‘ بریلوی 50‘ اہلحدیث 7 اور اہل تشیع کے 3 مدارس رجسٹرڈ ہیں جبکہ دیو بندیوں کے شہری علاقے میں 123 اور نواحی علاقوں میں 70 مدارس‘ بریلوی کے 66 شہری مدارس‘ اہل تشیع کے 8 شہری اور ایک نواحی علاقے میں مدارس جبکہ اہلحدیث کے شہری علاقوں میں 9 اور نواحی علاقوں میں کوئی مدرسہ موجود نہیں ہے۔ ان مدرسوں میں راولپنڈی اور اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے طلباء کی تعداد 17382 جبکہ دوردراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلباء کی تعداد 14377 ہے جن کی کل تعداد 31769 بنتی ہے۔

متعلقہ عنوان :