زرداری کی بریت کے خلاف نیب کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے منظور،سابق صدر پر چیئرمین سٹیل ملز سے 4 کروڑ روپے لینے کا مبینہ طور پر الزام

بدھ 14 جنوری 2015 08:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جنوری۔2015ء) سپریم کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی بریت کیخلاف دائر اپیل سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردئیے۔ جسٹس اعجاز احمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے منگل کے روز سٹیل ملز کرپشن کیس میں قومی احتساب بیورو(نیب )کی اپیل کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس دوران نیب کے پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سابق صدر آصف علی زرداری پر چیئرمین سٹیل ملز سے 4 کروڑ روپے لینے کا مبینہ طور پر الزام ہے‘ بہتر ہوگا کہ آصف علی زرداری کی بریت کے معاملے کا جائزہ لیا جائے اور عدالت کا حکم کالعدم قرار دیا جائے جس پر عدالت نے درخواست ابتدائی سماعت کے بعد سماعت کیلئے منظور کرلی اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :