دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، وزیر اعظم ، صوبائی حکومتیں انسداد دہشتگردی پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں، وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون اور تمام وسائل فراہم کرے گی ،ہرقسم کی دہشتگردی اورمنافرت پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، وزیر اعظم کا ایکشن پلان اجلاس سے خطاب

جمعرات 15 جنوری 2015 08:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جنوری۔2015ء)وزیراعظم محمدنوازشریف نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو جڑ سے ختم کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ انسداد دہشتگردی پلان پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ،وفاقی حکومت صوبوں کے ساتھ اس سلسلہ میں ہر ممکن تعاون اور تمام وسائل فراہم کرے گی ، ،ہرقسم کی دہشتگردی اورمنافرت پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔

ایکشن پلان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ حکومت دہشتگردی کوجڑسے اکھاڑنے کیلئے پرعزم ہے ،وفاقی حکومت صوبوں سے ہرممکن تعاون کریگی،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے جدیدسریع الحرکت فورس بنائی جارہی ہے ، سریع الحرکت فورس کوجدیدتربیت اوراچھی تنخواہیں دی جائیں گی وزیر اعظم نے یف بی آر کو ہدایت کی کہ کالعدم تنظٰیموں کی فنڈنگ روکنے کے لیے ٹھوس اور فوری اقدامات اٹھائے جائیں، جبکہ وزارت اطلاعات اور ٹیکنالوجی کو بھی ہدایت کی گئی کہ دہشتگروں کے لیے سو شل میڈیا کا پلیٹ فارم بند کیا جائے، ۔

(جاری ہے)

اس موقع پروزیراعظم کوبریفنگ بھی دی گئی ۔وزیرداخلہ نے بریفنگ میں بتایاکہ نفرت انگیزتقاریرکرنے پر251افرادکوگرفتارکیاگیاہے ،341مقدمات درج کئے گئے ،لاوٴڈسپیکرکے غلط استعمال کرنے پر1100افرادکے خلاف کارروائی کی گئی ہے ،پنجاب میں 95کالعدم تنظیموں کی شناخت ہوچکی ہے ،یہ تنظیمیں ابھی بھی انتہاء میں ملوث ہیں ،شرانگیزموادکی فروخت پر41دکانوں کوبندکیاگیاہے ،پنجاب سے14ہزارافرادکوحراست میں لیاہے ۔اسلام آبادسے 180شرپسندعناصرکوگرفتارکیاگیاہے ۔وزیراعظم نے اس موقع پرچاروں وزرائے اعلیٰ کااجلاس آئندہ ہفتے کوطلب کرلیاہے ۔

متعلقہ عنوان :