اسٹریٹجک استحکام پرپاک روس مشاورتی گروپ کا9واں اجلاس ، دونوں ممالک کا اسٹریٹجک استحکام پرمشاورتی طریقہ کارکومزیدمضبوط بنانے کے عزم کااعادہ

جمعرات 15 جنوری 2015 08:24

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جنوری۔2015ء)پاکستان اور روس نے اسٹریٹجک استحکام پرمشاورتی طریقہ کارکومزیدمضبوط بنانے اور جامع اورپائیدارشراکت داری پرمبنی تعلقات کے فروغ کے عزم کااعادہ کیا ہے ۔اسٹریٹجک استحکام پرپاک روس مشاورتی گروپ کانواں اجلاس بدھ کے روزروس کے دارالخلافہ ماسکومیں منعقدہوا،اجلاس میں پاکستان کی طرف سے وفدکی سربراہی ڈپٹی سیکرٹری خارجہ تسنیم اسلم اورروسی وفدکی سربراہی نائب وزیرخارجہ سرگئی اے ایابکوف نے کی ۔

جاری پریس ریلیزکے مطابق اجلاس میں قریبی اوردوستانہ ماحول میں گفتگوہوئی ،دونوں طرف سے بین الاقوامی اسلحہ کنٹرول ایٹمی عدم پھیلاوٴاورتخفیف اسلحہ کے شعبوں سمیت علاقائی اورعالمی سطح پراسٹریٹجک استحکام پرغورکیاگیا۔

(جاری ہے)

پاکستان اورروس نے دوطرفہ تعاون اورکثیرالجہتی تعلقات پرتبادلہ خیال کیاگیا،دونوں طرف سے اسٹریٹجک استحکام پرمشاورتی طریقہ کارکومزیدمضبوط بنانے کے عزم کااعادہ کیاگیااورپاکستان ا ورروس کے درمیان دوبارہ جامع اورپائیدارشراکتداری تعلقات کے فروغ کے عزم کااظہارکیاگیا۔

دونوں طرف سے مشاورتی گروپ کااگلااجلاس مناسب تاریخوں میں اسلام آبادمیں منعقدکرنے پراتفاق کیاگیا۔پاکستانی وفدنے اجلاس کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے لئے روس اوربین الاقوامی تنظیموں کے ڈپٹی وزیرخارجہ گینڈی گیٹیلوف اورروسی صدرپیوٹن کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان ظمیرقابلوف سے بھی ملاقاتیں کیں ۔ان ملاقاتوں مین دوطرفہ دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :