حکومت نے موبائل فون، سٹیل مصنوعات سمیت 16 اشیاء پرنیا ٹیکس فوری عائد کر دیا نوٹیفکیشن جاری ، موبائل فونز پر 200 روپے فی سیٹ، اسٹیل کی مصنوعات کی درآمد پر 15 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی، آئرن کی فلیٹ رولڈ مصنوعات پر 5 فیصد،اسٹیل بار، راڈز، ، نان الائی اسٹیل پر 15 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد

جمعرات 15 جنوری 2015 08:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جنوری۔2015ء)وفاقی حکومت نے 16 اشیاء پرنیا ٹیکس فوری طور پر عائد کر دیا ہے، موبائل فون، سٹیل مصنوعات سمیت سولہ اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریوینیو( ایف بی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق 16 اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی کا اطلاق بدھ سے فوری طور پر ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

موبائل فونز پر 200 روپے فی سیٹ، اسٹیل کی مصنوعات کی درآمد پر 15 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔ آئرن کی فلیٹ رولڈ مصنوعات اور الائی اسٹیل پر 5 فیصد، اسٹیل بار، راڈز، ہاٹ رولڈ، کوائلز، آئرن اور نان الائی اسٹیل، دیگر بارز آئرن راڈز اور نان الائی اسٹیل، ہائی اسپیڈ اسٹیل، سیلیکو میگنیز اسٹیل، وائر آف الائی اسٹیل پر بھی 15 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے اپنے حالیہ اجلاس میں ان اشیاء پر ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دی تھی ۔

متعلقہ عنوان :