فرانس،سب سے بڑے طنزیہ جریدے ”لی کینارڈ انشین“ کو بھی دھمکیوں ملنے کا انکشاف

جمعرات 15 جنوری 2015 08:05

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جنوری۔2015ء)فرانس کے سب سے بڑے طنزیہ جریدے ”لی کینارڈ انشین“کا کہنا ہے کہ اسے انصاف پسندوں کی جانب سے چارلی ہیبڈو جزیرے پر حملے ، جس میں 12افراد ہلاک کیے گئے ، کے روز جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی تھیں ۔

(جاری ہے)

لی کینارڈ انشین ، جس کا بدھ کے روز شمارہ شائع ہو ا ہے ، کاکہنا ہے کہ 8جنوری کو اخبار کو بھیجے گئے ای میل میں خبردار کیا گیا تھا ، اب آپ کی باری ہے اور اس کے صحافیوں کو دھمکی دی گئی کہ ان کے تلوار کے ساتھ ٹکڑے ٹکڑے کردیئے جائیں گے۔

اخبار نے لکھا ہے کہ اس صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی سخت کردی گئی اور پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں ۔لی کینارڈ انشین ملک کا سب سے معروف طنزیہ جریدہ ہے جس کی سرکولیشن چارلی ہیبڈو کے ساٹھ ہزار کے مقابلے میں تقریباً نصف ملین زائد ہے ۔اخبار کی بنیاد 1915ء میں رکھی گئی جسے سیاسی اور کاروباری حلقوں میں کئی اندر کی خبریں جاری کرنے اور جاری سکینڈل پر تحقیقاتی رپورٹس جاری کرنے کے حوالے سے مشہور ہے جبکہ مزاحیہ فیچرز اور کارٹونز بھی شائع کرتا ہے۔