دہشتگردی کیلئے معذرت خواہانہ“رویہ اختیار کرنے کا الزام، بدنام فرانسیسی کامیڈین ڈیوڈوگرفتار

جمعرات 15 جنوری 2015 08:05

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جنوری۔2015ء)بدنام فرانسیسی کامیڈین ڈیوڈونے کو بدھ کے روز ”دہشتگردی کیلئے معذرت خواہانہ“رویہ اختیار کرنے پر حراست میں لے لیا گیا ہے،جب اس نے فیس بک پر پوسٹ پر لکھا تھا کہ وہ گزشتہ ہفتے پیرس حملے میں ملوث مسلح افراد میں سے ایک کے ساتھ ہمدردی رکھتا ہے،یہ بات ایک عدالتی ذریعہ نے کہی۔

(جاری ہے)

استغاثہ نے پیرس کے روز اس کے خلاف کیس کی کارروائی کا آغاز کیا تھا جب اس نے فیس پر لکھا تھا کہ آج رات کے حوالے سے جہاں تک میرا تعلق ہے میں خود کو چارلی کولی بیلے کی طرح محسوس کرتا ہوں،اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے جمعہ کو صیہونی سپرمارکیٹ میں امیڈی کولی بیلے کی جانب سے حملے کا حوالہ دیتے ہوئے”جیوسوئزچارلی“کا معروف نعرہ پوسٹ کیا تھا،جو کہ جریدے چارلی ہیبڈو پر حملے میں ہلاک ہونے والے صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔