امریکہ نے فلسطینی شہری عبداللہ الشکارکوعالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرلیا

جمعرات 15 جنوری 2015 08:10

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جنوری۔2015ء)امریکہ نے فلسطینی شہری اورمجاہدین شوریٰ کونسل کے راہنماعبداللہ الشکارکوعالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرلیاہے ،اس مقصدکیلئے باقاعدہ ایگزیکٹوآرڈربدھ کوجاری کیاگیا۔

(جاری ہے)

جس میں کہاگیاہے کہ یہ تنظیم پہلے ہی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل ہے ،عبداللہ الشکارمختلف دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں ،جن میں بڑی تعدادمیں شہری مارے گئے ۔امریکہ نے ان کے تمام اثاثے منجمدکرنے اورامریکی لوگوں پرعبداللہ سے کسی قسم کالین دین ممنوع قراردیدیاہے

متعلقہ عنوان :