پی سی بی نے کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ میں 3ماہ کی توسیع کردی

جمعرات 15 جنوری 2015 07:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جنوری۔2015ء)پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ میں 3ماہ کی توسیع کردی، توسیع کرتے ہوئے پی سی بی نے یاسر شاہ اور سہیل خان کو ڈی کیٹگری میں شامل کرلیا، سنٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد 31سے بڑھ کر 33ہو گئی ہے، پی سی بی کی چار رکنی سنٹرل کنٹریکٹ کمیٹی کی گزشتہ روز ہونے والی میٹنگ کی صدارت ذاکر خان، ڈائریکٹر (انٹرنیشنل کرکٹ) نے کی جبکہ اراکین میں ہارون الرشید، ڈائریکٹر گیم ڈویلپمنٹ، معین خان چیئرمین سلیکشن کمیٹی اور ہیڈ کوچ، وقار یونس بھی شامل تھے، ان کی سفارشات پر پی سی بی کے چیئرمین شہریار ایم خان نے سنٹرل کنٹریکٹ میں مختصر توسیع کی منظوری دی، اب یہ توسیع 31مارچ تک ہو گی جبکہ نیا سنٹرل کنٹریکٹ یکم اپریل سے لاگو ہو گا، پی سی بی کے ترجمان کے مطابق 33کھلاڑیوں میں اے کیٹگری میں 6کھلاڑی مصباح الحق، یونس خان، محمد حفیظ، سعید اجمل، شاہد آفریدی اور جنید خان، ”بی “ کیٹگری میں 3کھلاڑی احمد شہزاد، عمر اکمل اور عمر گل ”سی“ کیٹگری میں 6کھلاڑی اسد شفیق، اطہر علی، عدنان اکمل، خرم منظور، ناصر جمشید اور عبدالرحمان جبکہ ”ڈی“ کیٹگری میں 18 کھلاڑی جن میں شعیب مقصود، سرفراز احمد، بلاول بھٹی، شرجیل خان، ذوالفقار بابر، فواد عالم، احسان عادل، محمد عرفان، وہاب ریاض، رضا حسن، عمر امین، حارث سہیل، راحت علی، شان مسعودم، محمد طلحہٰ، انور علی، یاسر شاہ اور سہیل خان شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :