آرمی چیف جنرل راحیل شریف کاملٹری اکیڈمی ، رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز سینڈبرسٹ کادورہ ،دورے میں آرمی چیف کواکیڈمی سے متعلق بریفنگ دی گئی،پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، آرمی چیف کا پاکستانی ہائی کمیشن میں خطاب

جمعہ 16 جنوری 2015 09:03

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جنوری۔2015ء) آرمی چیف راحیل شریف نے لندن میں رائل ملٹری اکیڈمی اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹیڈیز کا دورہ کیا۔ ان کا کہنا تھا پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔رائل ملٹری اکیڈمی کے دورے کے موقعے پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کیڈٹس ٹیم لیڈر بنیں اور ملک کیلئے نام کمائیں۔

جنرل راحیل شریف نے رائل کالج آف ڈیفنس اسٹیڈیز کا بھی دورہ کیا۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے سیکورٹی چیلنجز اور دہشت گردی پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔ پاکستانی ہائی کمیشن نے آرمی چیف کے اعزاز میں استقبالیہ بھی دیا۔ جس میں پاکستانی کمیونٹی کی نمایاں شخصیات ممبران برٹش اینڈ یورپی پارلیمنٹ نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا سانحہ پشاور کے بعد تمام سیاسی قیادت متحد ہو گئی ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ بڑے علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کر دیا گیا ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ ہمارے تعلقات بہتر ہو رہے ہیں۔