مقبوضہ کشمیر‘ سوپور میں بھارتی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپیں‘ ایک عسکریت پسند جاں بحق‘ عسکریت پسند کی ہلاکت کے خلاف علاقے میں احتجاجی مظاہرے‘ بھارتی فورسز کی کارروائی متعدد مظاہرین زخمی

جمعہ 16 جنوری 2015 09:07

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جنوری۔2015ء)مقبوضہ کشمیر کے علاقے سوپور میں بھارتی فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں ایک عسکریت پسند جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والے عسکریت پسند کی لاش برآمد ہونے پر بڑی تعداد میں علاقے کے رہائشیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔

تشدد کے دوران متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی فورسز نے قصبہ سوپور کے علاقے چھانہ کھوہ سوپور کو محاصرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کی اس دوران ایک گھر میں روپوش عسکریت پسندوں نے بھارتی فورسز پر اندھا دھند گولیاں برسائیں۔ عسکریت پسندوں اور فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک عسکریت پسند جاں بحق ہو گیا عسکریت پسند کی لاش برآمد ہونے پر علاقے کے رہائشیوں نے احتجاجی مظاہرہے شروع کر دیئے پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی جارچ کیا اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :