دوست ممالک کے سفراء اور عالمی اداروں کی نمائندوں کے وفد کا شمالی وزیرستان کادورہ ، دہشتگردی کیخلاف پاکستانی قوم اورافواج کے عزم اورکوششوں کی تعریف

جمعہ 16 جنوری 2015 09:08

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جنوری۔2015ء)دوست ممالک کے سفراء اوراقوام متحدہ کے اداروں کی نمائندوں کے ایک وفدنے جمعرات کوشمالی وزیرستان کادورہ کیا،وزیربرائے سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقادربلوچ ،وزیراعظم کے مشیربرائے قومی سلامتی اورامورخارجہ سرتاج عزیز اورکورکمانڈر11کورلیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمن سفراء کے ہمراہ تھے ،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق آپریشنل کمانڈرکی طرف سے جاری آپریشن ضرب عضب اوراس میں غیرمعمولی کامیابیوں کے بارے میں دورہ کرنے والے مہمانوں کوبریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

وفدکودہشتگردوں کے تباہ شدہ ٹھکانوں ،ہتھیاربنانے کے کارخانوں ،سرنگوں ،خودکش بمبارزکے تربیتی مراکزمیں لے جایاگیااوردہشتگردوں کے قبضے سے لئے گئے ہتھیاربھی دکھائے گئے ۔وفدنے دہشتگردی کے خلاف پاکستانی قوم اورافواج کے عزم اورکوششوں کوسراہااوراپنی سرزمین پرامن واستحکام لانے کیلئے شہداء کی قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کیا۔وفدافغانستان ،نیندرلینڈ کے سفیرآسٹریلوی ہائی کمشنر،ارجنٹائن ،امریکہ اورجرمنی کے ناظم الاموراوریواین ڈی پی ،یواین ایچ سی آریواین کے پاکستان میں مشن اورڈبلیوایف پی کے نمائندوں پرمشتمل تھا۔

متعلقہ عنوان :