عمران خان کو دن میں تارے دکھا دیئے، ایاز صادق،جسٹس عمران خان نیازی نے این اے122 کے حوالے سے فیصلہ سنادیا،مجھے جسٹس کاظلم علی کے فیصلے کا انتظار ہے،عمران کو اللہ تعالیٰ سے ڈرنا چاہیے،کہیں میری چپ نہ لگ جائے ،چیمبر میں میڈیا سے گفتگو

جمعہ 16 جنوری 2015 09:17

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جنوری۔2015ء) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ عمران خان اللہ تعالی سے ڈرنا چاہیے کہیں میری خاموشی نہ لگ جائے۔میں نے عمران خان کو دن کے تارے دکھا دیئے ہیں۔این اے122 کے حوالے سے جسٹس عمران خان نیازی نے اپنا فیصلہ سنا دیا ۔ابھی جسٹس کاظم علی کا فیصلہ آنا ہے جس کا انتظار کررہا ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز اپنے چیمبر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی گزشتہ روز ہونے والی پریس کانفرنس سے لگتا ہے کہ میں نے عمران کو دن میں تارے دکھادیئے ہیں۔این اے122 کے حوالے سے عمران خان نیازی نے فیصلہ سنا دیا ہے ۔مجھے جسٹس کاظم علی کے فیصلے کا انتظار ہے جس کے بعد ہی میں کچھ کہہ سکوں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان اللہ تعالی سے ڈرنا چاہیے کہیں میری چھپ نہ لگ جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے سپریم کورٹ کے تین رکن بنچ1999 کا فیصلہ پڑھا ہے۔

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے 13 ارکان کی40 دن کی غیر حاضری پوری ہوگئی ہے کسی رکن نے قرار داد جمع نہیں کرائی ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی خالی نشستوں پر کسی نے تحریک جمع نہیں کرائی ۔کسی کو ڈی سیٹ کرنے کی کارروائی نہیں ہوئی ۔حکومت اور اپوزیشن چاہیے تو ایسے ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب چاہتے ہیں کہ ایسا نہ ہو کیونکہ پہلے ہی بہت سے چینلجزدرپیش ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ غیر حاضری پر خالی نشست کی نوبت ہی نہ آئے