لوئراورکزئی میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے6 افرادجاں بحق، 13 زخمی،متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے

جمعہ 16 جنوری 2015 08:27

لوئراورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جنوری۔2015ء) لوئراورکزئی کے علا قے ڈولی میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے کے باعث ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جب کہ 13 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقے ڈولی میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے کے باعث روز دار دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :