آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ،بہت سے علاقے خالی کرالئے گئے ،ڈی جی آئی ایس پی آر، اگلے ماہ سے شمالی وزیرستان کے متاثرین کی بحالی کاکام شروع ہوگا، بلوچستان میں کچھ فراری خلفشارپیداکررہے ہیں ، صوبہ میں بیرونی مداخلت پر کوئی شک نہیں ،برطانیہ سے فوجی تعاون پربات ہوئی ہے ،دہشتگردوں کے پانچ ہزارساتھی اورسہولت کارحراست میں ہیں ، امیدہے آنیوالے دنوں میں افغانستان سے تعلقات مزیدبہترہوں گے،لندن میں میڈیاکو بریفنگ

ہفتہ 17 جنوری 2015 08:41

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جنوری۔2015ء)ڈ ائریکٹر جنرل آئی ایس پی آرمیجرجنرل عاصم باجوہ نے کہاہے کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اوربہت سے علاقے دہشت گردوں سے خالی کرالئے گئے ، اگلے ماہ سے شمالی وزیرستان کے متاثرین کی بحالی کاکام شروع ہوگا، بلوچستان میں کچھ فراری خلفشارپیداکررہے ہیں ،بلوچستان میں ہونے والی بیرونی مداخلت ہونے کے حوالے سے کوئی شک نہیں ،برطانیہ سے فوجی تعاون پربات ہوئی ہے ،لندن میں میڈیاکو بریفنگ دیتے ہوئے پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ پاک فوج کاشمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے ،فوج نے دہشتگردوں سے بہت سے علاقے خالی کرالئے ہیں اورچندعلاقوں کوخالی کراناباقی ہے ،خالی کرائے گئے علاقوں کااعلان کردیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اگلے ماہ سے شمالی وزیرستان کے متاثرین کی بحالی کاکام شروع ہوگا،متاثرین کی بحالی کے لئے جامع منصوبہ بنایاہے ۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردپی سی اوسے کال کرکے بھتہ مانگتے تھے ،دہشتگردوں کے کچھ ٹھکانے افغانستان میں بھی ہیں ہم نے ضرب عضب کے ساتھ خیبرایجنسی آپریشن شروع کیااوراکثرعلاقے کلیئرکرچکے ہیں ۔ میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ افغانستان میں سیاسی اورعسکری سطح پربہتری آئی ،آرمی چیف اورڈی جی آئی ایس آئی اورپھروزیراعظم بھی افغانستان گئے ،افغانستان کے ساتھ بہترانٹیلی جنس شیئرنگ ہورہی ہے امیدہے کہ آنے والے دنوں میں تعلقات مزیدبہترہوں گے ۔

انہوں نے کہاکہ برطانیہ کے ساتھ فوجی تعاون پربات ہوئی۔انہوں نے کہاکہ پاک افغان سرحدتورابوراکے قریب کچھ علاقے کلیئرکرناباقی ہیں ،ہم نے آپریشن سے قبل افغان حکومت ،فورسزاورایساف کوآگاہ کردیاتھا،کوئی اچھایابراطالبان نہیں ، تمام جماعتیں دہشتگردی کے خلاف متحدہیں اوردہشتگردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی ہورہی ہے ۔ عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ بلوچستان میں کچھ فراری خلفشارپیداکررہے ہیں ،بلوچستان میں ہونے والی بیرونی مداخلت میں کوئی شک نہیں ،جس طرح کی دہشتگردی بلوچستان میں ہورہی ہے وہ بیرونی مددکے بغیرممکن نہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں عدم استحکام پیداکرنے والوں کی کوئی جگہ نہیں ،انہیں چھپنے کی کوئی جگہ نہیں ملے گی ،ملک میں انٹیلی جنس کی بنیادپرپورے ملک میں آپریشن کیاجارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کے پانچ ہزارساتھی اورسہولت کارحراست میں ہیں ،مقابلوں کے دوران کئی سودہشتگردہلاک ہوچکے ہیں ۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ملک میں جمہوریت ہے فوجی عدالتوں کی پارلیمنٹ نے منظوری دی ہے