وزیراعظم نوازشریف کی روضہ رسول پرحاضری ،پاکستان اورمسلم امہ کی یکجہتی اورخوشحالی کیلئے دعا ،مسجد الحرام میں نماز جمعہ ادا کی،عمرہ کی سعادت حاصل

ہفتہ 17 جنوری 2015 08:51

مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جنوری۔2015ء)وزیراعظم محمدنوازشریف نے روضہ رسول پرحاضری دی ،پاکستان اورمسلم امہ کی یکجہتی اورخوشحالی کیلئے دعاکی ،وزیراعظم جمعہ کے روزعمرہ کی ادائیگی کے بعدمدینہ منورہ گئے ،جہاں پرانہوں نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پرحاضری دی ،وزیراعظم نے مسجدنبویمیں نمازعشاء اورنوافل اداکئے ،وزیراعظم نے پاکستان کی سلامتی اورخوشحالی اورمسلم امہ کی یکجہتی کیلئے دعاکی ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل وزیراعظم محمد نواز شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کی اور مسجد الحرام میں نماز جمعہ ادا کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی، یکجہتی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے خصوصی دعا مانگی۔ بعدازاں وزیراعظم روضہ رسول پر حاضری کیلئے مدینہ منورہ روانہ ہو گئے ۔