راولپنڈی،تھانہ صادق آبادکے علاقے میں فائرنگ ، 3افرادجاں بحق،جاں بحق ہونیوالوں میں سیدفیاض ایڈووکیٹ،سیدحمزہ علی صفدر،سیدغازی شیرازی شامل

ہفتہ 17 جنوری 2015 07:58

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جنوری۔2015ء)تھانہ صادق آبادکے علاقے میں نامعلوم افرادکی فائرنگ کے نتیجے میں 3افرادجاں بحق ہوگئے ،جاں بحق ہونے والوں میں سیدفیاض حسین شاہ ایڈووکیٹ،سیدحمزہ علی صفدراورسیدغازی شیرازی شامل ہیں ۔پولیس نے تین افرادکے قتل کوٹارگٹ کلنگ کاواقعہ قراردیاہے جبکہ تحقیقات کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صادق آبادچوک کے قریب واقع مقامی بینک کے باہرنامعلوم مسلح افرادنے فائرنگ کرکے تین افرادکوٹارگٹ کیا،جس کے نتیجے میں متذکرہ بالاتینوں افرادموقع پرجاں بحق ہوگئے ۔ریسکیو1122اورپولیس موقع پرپہنچ گئی جبکہ قائمقام سی پی اوہارون جویااورایس پی راول ڈویژن کرامت اللہ ملک سمیت ایس ایچ اوصادق آباد،ایس ایچ اونیوٹاوٴن اورپولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی۔بعدازاں نعشوں کوپوسٹ مارٹم کیلئے جی ایچ کیومنتقل کردیاگیا۔واقعہ کے بعدعلاقے میں شدیدخوف وہرا س پایاجاتاہے ۔پولیس حکام نے کہاہے کہ یہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ نظرآتاہے تاہم اب بھی حتمی تحقیقات کے بعدصورتحال واضح ہوجائیگی۔

متعلقہ عنوان :