پٹرول بحران کی ذمہ دار پی ایس او سے زیادہ نجی کمپنیاں ہیں،شاہد خاقان،پی ایس او48فیصد پٹرول سپلائی کرتا ہے،باقی52فیصد نجی کمپنیاں سپلائی کرتی ہیں،پٹرول کا مسئلہ پنجاب ،کے پی کے کچھ علاقوں میں ہے،باقی ملک میں نہیں ہے، وزیرپٹرولیم

اتوار 18 جنوری 2015 09:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18جنوری۔2015ء)وفاقی وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پٹرول بحران کی ذمہ دار پی ایس او سے زیادہ نجی کمپنیاں ہیں،بحران کا پیسوں سے کوئی تعلق نہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پٹرول بحران کی ذمہ دار پی ایس او سے زیادہ نجی کمپنیاں ہیں،پی ایس او48فیصد پٹرول سپلائی کرتا ہے،باقی52فیصد نجی کمپنیاں سپلائی کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سپلائی چین مینجمنٹ پی ایس او کی ذمہ داری ہے لیکن بحران کا پیسوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پٹرول کا مسئلہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کچھ علاقوں میں ہے،باقی ملک میں نہیں ہے،پاور سیکٹر کو ان کی ڈیمانڈ کے مطابق فرنس آئل سپلائی کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ایس او کا سٹاک پورا رکھنے اور سپلائی چین بہتر رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

سپلائی چین میں مسئلہ آیا ہے،پی ایس او کا سٹاک بہتر رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے جبکہ نجی کمپنیوں سے حکومت کا تعلق نہیں،اوگرا نجی کمپنیوں کو سٹاک کا پابند کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایل این جی ٹرمینل کی31 مارچ تک اوپننگ ہوگی۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں سی این جی کھولنے سے پٹرول پر کچھ پریشر کم ہوگا اور امید ہے کہ8سے10 دن میں مسئلہ حل ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :