افغانستان‘ پرتشدد واقعات میں 2 پولیس اہلکار اور 30 طالبان ہلاک‘ متعدد زخمی

اتوار 18 جنوری 2015 08:56

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18جنوری۔2015ء) افغانستان میں بم دھماکے‘ سکیورٹی فورسز کے آپریشن اور ڈرون حملوں میں 2 پولیس اہلکار اور 30 طالبان ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ فریاب کی پولیس کے ترجمان مسعود یعقوبی نے بتایا کہ اس حملے کا نشانہ ضلع المار کے پولیس سربراہ تھے جوکہ اپنے محافظ سمیت ہلاک ہوگئے۔ یعقوبی کے بقول طالبان نے یہ بم سڑک کنارے نصب کیا تھا۔

(جاری ہے)

گذشتہ دنوں کے دوران طالبان کی جانب سے پولیس پر حملوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔ دوسری جانب ننگرہار صوبے میں ہونے والے ایک ڈرون حملے میں کم از کم تین طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے۔ دریں اثناء پولیس حکام نے بتایا کہ افغان سکیورٹی فورسز نے صوبہ کنڑ اور صوبہ قندوز میں دو مختلف آپریشن کئے جن میں 30 طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والے طالبان سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :