پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم شہاب الدین عہدے سے مستعفی،خرابی صحت کی وجہ سے عہدے پر کام جاری نہیں رکھ سکتا، مخدوم شہاب الدین،شہاب الدین جلد کسی دوسری پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرسکتے ہیں ، ذرائع

اتوار 18 جنوری 2015 08:47

ملتان( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18جنوری۔2015ء ) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم شہاب الدین عہدے سے مستعفی ہوگئے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم شہاب الدنی کا کہنا ہے کہ ان کی خرابی صحت کی وجہ سے وہ اپنے عہدے پر کام جاری نہیں رکھ سکتے اور انہوں نے اپنا استعفیٰ شریک چیئرمین آصف علی زرداری کوبھجوادیا ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مخدوم شہاب الدین نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور وہ جلد ہی کسی دوسری جماعت میں شمولیت کااعلان کرسکتے ہیں ۔