منشیات سمگلنگ کی روک تھام کیلئے جامع پالیسی مرتب ،تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور ڈرائی پورٹ پر انسداد منشیات فورس کے اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ،منشیات کے سمگلروں اور فروخت کی نشاندہی کیلئے بڑے شہروں میں خفیہ نیٹ ورک کو مزید توسیع دی جائے گی، حکام

پیر 19 جنوری 2015 06:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19جنوری۔2015ء ) حکومت نے ملک میں منشیات کی سمگلنگ پر قابو پانے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ایک جامع پالیسی مرتب کی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزات داخلہ اور منشیات کنٹرول کے حکام نے بتایا کہ تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں ' بندرگاہوں اور ڈرائی پورٹ پر انسداد منشیات فورس کے اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ مسافروں اور سامان کے منشیات کی سمگلنگ کو روکا جاسکے، تربیت اور آلات کی فراہمی کے ذریعے انسداد منشیات فورس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے ایک پروگرام شروع کیا گیا ہے۔

منشیات کے سمگلروں اور فروخت کرنے والوں کی نشاندہی کیلئے بڑے شہروں میں انسداد منشیات فورس کے خفیہ نیٹ ورک کو مزید توسیع دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :