چین‘ دریا میں کشتی ڈوبنے سے 22 افراد ہلاک

پیر 19 جنوری 2015 06:22

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19جنوری۔2015ء)مشرقی چین کے دریا میں کشتی ڈوبنے سے بائیس افراد ہلاک ہو گئے۔ چین کے صوبہ جیانگسوکے دریا میں تیس میٹر لمبی کشتی اپنے تجرباتی سفر پر تھی کہ الٹ گئی۔

(جاری ہے)

بد قسمت کشتی میں انجینئرز اور غیر ملکیوں سمیت پچیس افراد سوار تھے۔ تین افراد کو بچا لیا گیا۔ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :