سینٹ انتخابات کا شیڈول جاری،الیکشن3 مارچ2015 کوہوں گے،کاغذات نامزدگی کی وصولی12اور13 فروری ،جانچ پڑتال کاعمل16 اور 17 فروری کو مکمل ہوگا،20 اور 21 کو امیدوار اپیلیں دار کر سکیں گے،حتمی فہرست 25 فروری کو جاری ہوگی،الیکشن کمیشن

منگل 20 جنوری 2015 09:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جنوری۔2015ء)الیکشن کمیشن نے سینٹ انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔سینٹ کے انتخابات 3 مارچ2015 کو ہوں گے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینٹ انتخابات کا شیڈول جاری کرتے ہوئے بتایا کہ سینٹ انتخابات3 مارچ 2015 کوں ہوں گے ۔

(جاری ہے)

انتخابات میں حصہ لینے والے امید واروں کی کاغذات نامزدگی 12 اور 13 فروری کو وصول کی جائے گی ۔امیدواروں کی جانچ پڑتال کا عمل16 اور17 فروری تک مکمل کیا جائیگا۔امید وار 20 اور21 فروری کو اپیلیں دائر کر سکیں گے۔25 فروری تک امید وار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حتمی فہرست25 فروری کو ہی جاری ہوگی ۔واضح رہے کہ سینٹ کے52 اراکین 11 مارچ کو ریٹائر ہو جائیں گے۔