یمن میں شدید لڑائی کے بعد باغیوں اور فوج کے درمیان جنگ بندی

منگل 20 جنوری 2015 08:46

صنعا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جنوری۔2015ء) یمن میں شدید لڑائی کے بعد باغیوں اور فوج کے درمیان جنگ بندی ہو گئی۔یمن کے سرکاری میڈیا کے مطابق یہ جنگ بندی سرکاری فوج اور باغیوں کے درمیان صدارتی محل کے نزدیک شدید لڑائی کے بعد ہوئی ہے ،جنگ بندی کے حوالے سے قائم کی جانے والی کمیٹی میں یمن کے وزیرِ دفاع، وزیرِ داخلہ اور حوثی باغیوں کے نمائندوں نے جنگ بندی پر عمل درآمد کا فیصلہ کیا ۔

(جاری ہے)

سرکاری ٹی وی پر اس حوالے سے ٹکرز جاری کیے گئے ہیں تااہم خبر نشر نہیں کی گئی جس پر باغیوں کا مکمل کنٹرول ہے اس سے پہلے یمن کے دارالحکومت صنعا میں حوثی باغیوں اور فوج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :