سابق صدر آصف علی زرداری کو سولہ ماہ گزرنے کے باوجود پینشن جاری نہ ہوسکی

منگل 20 جنوری 2015 08:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جنوری۔2015ء) سابق صدر آصف علی زرداری کو سولہ ماہ گزرنے کے باوجود پینشن جاری نہ ہوسکی‘ سابق صدر کی ماہانہ پینشن 68 ہزار روپے بنتی ہے‘ میڈیا رپورٹس کے مطابق آصف علی زرداری اپنی آئینی مدت پوری کرکے سولہ ماہ قبل عہدے سے سبکدوش ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

ان کی جگہ نئے صدر ممنون حسین نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا سابق صدر کی ماہانہ بنیادوں پر تنخواہ 88 ہزار روپے تھی ان کی ماہانہ پینشن 68 ہزار روپے بنتی ہے جو تاحال انہیں جاری نہیں ہوسکی۔ رپورٹ کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے جو کاغذات دینے ہیں اس سے قبل سابق صدر رفیق تارڑ اور پرویز مشرف پینشن وصول کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :