پٹرول بحران،بیڈ گورننس ن لیگ سوشل میڈیا سے غائب مریم نواز اور شہباز شریف نے بھی 5روز سے کوئی ٹویٹ نہیں کیا ،ترجمان عوامی تحریک

منگل 20 جنوری 2015 08:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جنوری۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ بیڈ گورننس،پٹرول بحران کے باعث پوری ن لیگ سوشل میڈیا سے غائب ہو چکی ہے ۔وزیر اعظم نے 20روز مریم نواز نے 5روز اور میاں شہباز شریف نے 10 روز ،وزراء نے 4 روز اور ن لیگ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے 3یوم کی کوئی ٹویٹ نہیں ہوا۔وزراء بھی غائب ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ خفیہ اداروں نے وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم کو رپورٹ دی ہے کہ وزراء اور اراکین اسمبلی کو پبلک مقامات پر جانے سے روکیں ،عوام شدید غصے میں ہیں ،ان پر حملہ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتنی بری حکمرانی اور لاقانونیت پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی جس طرح ن لیگ سوشل میڈیا سے غائب ہوئی ہے اگر اس کے یہی چلن رہے تو یہ اقتدار کے ایوانوں سے بھی جلد رخصت ہو جائے گی۔