آپریشن ضرب عضب اپنے منطقی انجام تک پہنچے گا ،عبدالقادر بلوچ ،اسلام کے نام پر معصوم بچوں کو ذبح کرنے والے انسان کہلانے کے بھی لائق نہیں،امن ہوگا تو صنعت ترقی کرے گی ، وفاقی وزیر کا تقریب سے خطاب

بدھ 21 جنوری 2015 06:44

حطار(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جنوری۔2015ء)وفاقی وزیر سیفرون جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب اپنے منطقی انجام تک پہنچے گا اسلام کے نام پر معصوم بچوں کو ذبح کرنے والے انسان کہلانے کے بھی لائق نہیں،امن ہوگا تو صنعت ترقی کرے گی ، ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ ایچ آئی اے کے زیر انتظام روزپائن میچ فیکٹری حطار میں متاثرین آپریشن ضرب عضب کے لئے فنڈز اکٹھا کرنے کے حوالے سے تقریب سے خطاب کے دوران کیا تقریب کی صدارت ایم این اے عمر ایوب خان نے کی اس موقع پر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی، چئیرمین ایچ آئی اے ملک فرید، سیکرٹری جنرل تاج غنی، وائس چئیرمین شیخ محمد الیاس،نائب صدر ایچ سی سی آئی حاجی عطاء الرحمان، حاجی طیب سواتی، ارشاد خان سواتی ، ملک عدیل ، ملک جلیل ، ضیاء الرحمان، فداء خان ، شاہد محمود، اصغر تنولی،سعادت عالم، ملک رفاقت علی، قادر محمود اور عارف خان سمیت صنعتکاروں کی ایک بڑی تعداد موجودتھی، چئیرمین ایچ آئی اے ملک فرید اور سیکرٹری جنرل تاج غنی نے خطابات کے دوران صنعتکاروں کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالی،وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ آٓپریشن ضرب عضب کی خاطر بے گھر ہونے والے لاکھوں متاثرین نے ملک کی خاطر قربانی دی انکی بحالی کے لئے امداد دینا ہر پاکستانی کا فرض ہے آج حطار انڈسٹری آمد کا بنیادی مقصد متاثرین کے لئے فنڈز جمع کرنا ہے انہوں کہا کہ پاکستانی قوم کو دہشت گردی سے نمٹنے 65 کی جنگ جیسا جذبہ پیدا کرنا ہوگا پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب کے دوران اپنے اہداف حاصل کرلئے ہیں متاثرین شمالی وزیر ستان کی بحالی کے لئے پوری قوم کو جوش و جذبے کا مظاہرہ کرنا ہوگا،ہمیں اس دہشت گردکا مقابلہ کرنا ہے جو اسلام کے نام پر ہمارے بچوں کو ذبح کرنے سے بھی گریزنہیں کررہا،ان ظالموں نے اللہ اور دین کے نام پر ایسے کام شروع کردیے ہیں جن سے حیوان بھی پناہ مانگتے ہیں وفاقی وزیر نے کہا کہ ملکی صنعت کا پہیہ چلے گا تو ملک ترقی کریگا ہم نے اتحاد اور یگانگت کی فضاء ہموار کرنی ہے حطار انڈسٹری کے صنعت کاروں کے مسائل کرنے کے وفاقی حکومت تما م وسائل بروئے کار لائیگی۔