مصر‘ سابق صدر کی حکومت کا تختہ الٹنے کے چار سال مکمل ہونے پر نوجوان قیدیوں کو رہا کریگا‘ عبدالفتح الیسی

بدھ 21 جنوری 2015 06:22

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جنوری۔2015ء)مصر نے غلطی سے یا پھر معمولی الزامات میں گرفتار کئے گئے نوجوانوں کو رہا کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رسان ادارے کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتح الیسی نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سماجی کارکنوں‘ صحافیوں اور بلاگر سمیت تمام قیدیوں کو ایک فہرست تیار کی جا رہی ہے جنہیں معمولی الزامات یا پھر غلطی سے گرفتار کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اس فہرست کا جائزہ لینے کے بعد سابق صدر کی حکومت تختہ الٹنے کے چار سالہ مکمل ہونے پر ان قیدیون کو رہا کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فہرست وزارت داخلہ تیار کر رہی ہے جو کہ میڈیا اور دیگر تنظیموں کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو مدنظر رکھ کر تیار کی جا رہی ہے۔