راولپنڈی،دہشت گردی کا منصوبہ ناکام،پولیس چیک پوسٹ پر خود کش حملہ آور نے خود کو اڑا دیا ،ملزم نے 2 ہینڈ گرنیڈ بھی پھینکے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،پولیس نے حملہ آور کے اعضاء ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے بھجوا دیئے

بدھ 21 جنوری 2015 06:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جنوری۔2015ء)راولپنڈی کے علاقہ ٹیکسلا واہ گارڈن کے قریب پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملہ آور نے خود کواڑا دیا ۔ہلاک ہونے والے دہشت گرد نے 2 ہینڈ گرینڈ بھی پھینکے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس نے ملزم کے اعضاء ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے بھجوا دیئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ٹیکسلا کے واہ گارڈن کے قریب چیک پوسٹ کے قریب پولیس جو مشتبہ افراد کی تلاشی کررہی تھی کہ اچانک گاڑی سے اٹھ کر ایک شخص نے بھاگنا شروع کر دیا اس کے ہاتھ دو ہینڈ گرنیڈ تھے جس کی وجہ مسافراور پولیس اہلکار پیچھے ہٹ گئے ۔

مشکوک شخص نے تیزی کے ساتھ قریبی جنگل کی طرف بھاگنا شروع کر دیا ۔ایک مقام پر جب پولیس نے اس کو گھیر لیا تو اس نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ۔

متعلقہ عنوان :