پنجاب کے چار پبلک سکولوں کے نام آرمی پبلک سکول پشاور کے شہید طلباء سے منسوب ، شہباز شریف کی ہدایت پر خوشاب، ننکانہ صاحب ، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ کے پبلک سکولوں کے نام شہداء سے منسوب

بدھ 21 جنوری 2015 06:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جنوری۔2015ء)وزیراعلی محمد شہباز شریف کی ہدایت پرپنجاب کے چارپبلک سکولوں کے نام آرمی پبلک سکول پشاور کے شہید طلباء سے منسوب کر دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

آرمی پبلک سکول پشاور میں شہید ہونے والے طلبا کا تعلق پنجاب کے مختلف شہروں سے تھا-وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر پنجاب کے مختلف اضلاع میں ڈی سی اوز اور کمشنر ز کی زیر نگرانی چلنے والے پبلک سکولوں کے نام شہدائے پشاور سے منسوب کر دیئے گئے ہیں۔سکولوں کے نام شہداء کے نام سے منسوب ہوئے ان میں ڈی پی ایس خوشاب ، ڈی پی ایس گوجرانوالہ ، ڈی پی ایس سیالکوٹ اور ننکانہ صاحب کا پبلک سکول شامل ہے۔