سابق وفاقی وزیر اقلیتی امور شہباز بھٹی کے قتل میں گرفتار محمد عبداللہ عمر نے ضمانت کروانے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

بدھ 21 جنوری 2015 06:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جنوری۔2015ء)سابق وفاقی وزیر اقلیتی امور شہباز بھٹی کے قتل میں گرفتار محمد عبداللہ عمر نے ضمانت کروانے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ سابق وفاقی وزیراقلیتی امور شہباز بھٹی کے قتل کا مقدمہ اس کے بھائی کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیاہے اور پولیس نے درخواست گزار کو غیر قانونی طورپر گرفتار کیااوربغیر شواہدکے جوڈیشل لاک اپ کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے مزید کہاگیاہے کہ ٹرائل عدالت سے درخواست گزار نے رجوع کیا تھا لیکن درخواست خارج کردی گئی تھی۔ درخواست گزار نے عدالت عالیہ سے استدعاء کی ہے کہ انسداد دہشگردی کی خصوصی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے جوکہ غیر قانونی ہے۔ درخواست گزار کا وفاقی وزیرشہباز بھٹی کے قتل کے مقدمہ میں درج ایف آئی آر میں نام شامل نہیں کیا گیا ہے۔ درخواست گزار نے انسداددہشگردی کی خصوصی عدالت ،سکندر بھٹی اور سرکار کو فریق بنایا گیاہے۔