وزیراعظم کا ریاض پیرزادہ کے بیان پر نوٹس ، وفاقی وزیر کو وزیراعظم ہاؤس طلب کرلیا

جمعرات 22 جنوری 2015 09:19

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جنوری۔2015ء ) وزیراعظم محمد نواز شریف نے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ کی طرف سے گزشتہ روز قیادت کے حوالے سے دیئے گئے بیان پر نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کو وزیراعظم ہاؤس طلب کرلیا ہے اس حوالے سے وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کمیٹی کے اجلاس کے بعد حکومتی اراکین نے وفاقی وزیر کے بیان کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا جس پر وزیراعظم نے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سے بیان کے حوالے سے استفسار کیا تو انہوں نے گزشتہ روز ہونے والے پروگرام میں وفاقی وزیر کی طرف سے دیئے گئے بیان کو درست قرار دیا ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ کو ٹیلی فون کیا اور انہیں وزیراعظم ہاؤس طلب کرلیا اس موقع پر وزیراعظم کی طرف سے وضاحتی بیان میں وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کا کہنا تھا کہ وہ فوجی عدالتوں کے قیام اور سعودی عرب کی ملکی معاملات میں مداخلت اور بعض مذہبی تنظیموں کو فنڈز کے اجراء پر تحفظات رکھتے ہیں اور میں نے پروگرام میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں بیان واپس نہیں لونگا تاہم وزارت میرے پاس امانت ہے وہ جب چاہیے واپس کی جاسکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :