سری لنکا،نئے صدر نے سابق فوجی جنرل فونسیکا کو عام معافی دے دی گئی

جمعرات 22 جنوری 2015 08:57

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جنوری۔2015ء )سری لنکن صدر نیھری پالا سری سینا نے فوج کے سابق کمانڈر ان چیف اور معتوب جنرل سَرتھ فونسیکا کو عام معافی دے دی ہے۔ وہ سابق صدر راجا پکشے کے دور میں کرپشن الزامات کے تحت جیل میں ڈال دیے گئے تھے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکا کی تامل علیحدگی پسندوں کے خلاف حکومتی جنگ کے دوران فوج کے سربراہ جنرل سَرتھ فونسیکا ہی تھے۔

(جاری ہے)

اْن پر سابق صدر مہندا راجا پکشے کے دور میں کئی قسم کے مقدمات عائد کیے گئیاور پھر سزا بھی سنا دی گئی تھی۔ فونسیکا نے سن 2009 میں فوج کی ملازمت چھوڑ دی تھی۔ انہوں نے صدارتی الیکشن میں راجا پکشے کے خلاف انتخاب بھی لڑا تھا۔ نئے صدر میتھری پالا سری سینا نے سَرتھ فونسیکا کو اْن تمام الزامات سے بری قرار دے دیا ہے، جو راجا پکشے کی حکومت نے اْن کے خلاف لگائے تھے۔ نئے صدر نے سابقہ آرمی چیف کو مکمل عام معافی دی ہے۔

متعلقہ عنوان :