سنگاپور‘ بھارتی نژاد خاتون نے چودہ منزلہ عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی

جمعرات 22 جنوری 2015 09:03

سنگاپور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جنوری۔2015ء)سنگاپور میں ایک بھارتی نژاد خاتون نے چودہ منزلہ عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ بھارتی نژاد خاتون پالویندر کایو اپنے آفس میں کام کے دوران ملازمین سے الجھ گئی اور شدید ڈیپریشن کے باعث اس نے چودہ منزل عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔