پٹرول بحران،وزارت پٹرولیم نے جائزہ لینے کیلئے مانیٹرنگ سیل قائم کردیا ،مانیٹرنگ سیل چو بیس گھنٹے ملک بھر میں پٹرول کی سپلائی کی صورتحال کا جائزہ ، آئل ڈپوؤں میں آئل کی فراہمی کو مانیٹر کرے گا

جمعرات 22 جنوری 2015 08:45

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جنوری۔2015ء )وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل نے پٹرول بحران کا جائزہ لینے کیلئے مانیٹرنگ سیل قائم کردیا جہاں چوبیس گھنٹے ملک بھر میں پٹرول کی سپلائی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا یہ مانیٹرنگ سیل تمام مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے ملک بھر کے آئل ڈپوؤں میں آئل کی فراہمی کو مانیٹر کرے گا ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیوں میں 19 جنوری 2015ء کو 19ہزار 581میٹرک ٹن اور 20جنوری کو 18ہزار 4سو 95میٹرک ٹن سپلائی کیا جبکہ ملک بھر میں 12ہزار میٹرک ٹن پٹرول کی ڈیمانڈ ہے ۔

سرکاری بیان کے مطابق تین آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے 8ہزار میٹرک ٹن پٹرول سپلائی کیا ہے اور رات کو بھی اتنے ہی مقدار میں مزید پٹرول سپلائی کرینگی ۔ حکومت کی طرف سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ 15ہزار 500میٹرک ٹن روزانہ کی بنیاد پر پٹرول فراہم کریں ۔