پاکستان نے جماعت الدعوة کے فنڈز منجمد کر دیے، ترجمان دفتر خارجہ، امید ہے کہ امریکی صدر دورہ بھارت کے دوران کنٹرول لائن پرکشیدگی کامعاملہ اٹھائیں گے، ترجمان وزارت خارجہ کا بھارت میں مسلمانوں کو جلائے جانے کے واقعے پر اظہار تشویش، جماعت الدعوة کا پابندی لگنے کی صورت میں عدالت سے رجوع کر نے کا فیصلہ ،ہما ری رفاعی تنظیم ہے کسی بھی قسم کی دہشتگردی سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے،ترجمان جماعت الدعوة

جمعہ 23 جنوری 2015 05:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جنوری۔2015ء )پاکستان نے جماعت الدعوة کے فنڈز منجمد کردیئے۔ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاکستان نے جماعت الدعوة کے فنڈز منجمد کر دئیے ہیں،جماعت الدعوة اقوام متحدہ کی پابندیاں عائدکرنیوالی کمیٹی کی لسٹ میں شامل ہے اورفہرست میں شامل تنظیموں کے فنڈز منجمد کیے جاتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے امیدظاہر کی ہے کہ امریکی صدربھارت کے دورہ کے دوران کنٹرول لائن پرکشیدگی کامعاملہ اٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت نے خود کشمیریوں کو قتل کیا تاکہ پاکستان کو بدنام کیا جاسکے،بھارت میں زبردستی ہندو بنائے جانے کی مہم انسانی حقوق کے خلاف ہے۔ ترجمان نے بھارت میں مسلمانوں کو جلائے جانے کے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ریاض پیرزادہ کے بیان پر ان کی اپنی تردید آ چکی ہے۔دوسر ی جانب جماعت الدعوة نے پابندی لگنے کی صورت میں عدالت سے رجوع کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے ترجمان جماعت الدعوة کا کہنا ہے کہ ہما ری رفاعی تنظیم ہے کسی بھی قسم کی دہشتگردی سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے اگر ہماری تنظیم پر کسی قسم کی پابندی لگائی گئی تو اسے عدالت میں چیلنج کیا جائے گا ۔