سپریم کورٹ ، آرمی ایکٹ میں ترمیم اور اکیسویں ترمیم کے حوالے سے دائر درخواستوں کی سماعت مقرر ،فریقین کو اطلاعاتی نوٹسز جاری ،لاہور ہائیکورٹ بار کی درخواست پر چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ درخواست کی سماعت 28جنوری کو کریگا

جمعہ 23 جنوری 2015 05:57

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جنوری۔2015ء )سپریم کورٹ میں آرمی ایکٹ میں ترمیم اور اکیسویں ترمیم کے حوالے سے دائر چھ درخواستوں کو سماعت کیلئے مقررکردیا گیا ہے اور فریقین کو اطلاعاتی نوٹسز بھی جاری کردئے گئے ہیں جبکہ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواست پر چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ درخواست کی سماعت 28جنوری کو کریگا۔

(جاری ہے)

اس حوالے باقاعدہ کاز لسٹ بھی جاری کردی گئی ہے ۔یاد رہے کہ اکرام چوہدری ایڈووکیٹ ، وطن پارٹی ، کمیونسٹ پارٹی سمیت چھ درخواستیں دائر کی گئی تھیں جس میں مذکورہ بالا ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے