عراق،صوبہ الانبار میں داعش کا نیا کمانڈر ہلاکامریکی اتحادی طیاروں کے حملوں میں داعش کے 6000 جنگجو مارے گئے

جمعہ 23 جنوری 2015 05:52

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جنوری۔2015ء)عراق کے مغربی صوبے الانبار میں دولت اسلامی (داعش) کا حال ہی میں مقرر کردہ نما کمانڈر ہلاک ہوگیا ہے۔عراقی شہر حدیثہ میں پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے العربیہ نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اس کمانڈر کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے لیکن اس پولیس افسر نے اس کی تفصیل نہیں بتائی ہے کہ وہ کہاں اور کن حالات میں ہلاک ہوا ہے۔

قبل ازیں جمعرات ہی کو بغداد میں متعین امریکی سفیر اسٹورٹ جونز نے العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا کی قیادت میں اتحادی ممالک کے حملوں میں داعش کے نصف سے زیادہ قائدین ہلاک ہوچکے ہیں۔انھوں نے کہا کہ فضائی حملوں کے داعش پر تباہ کن اثرات مرتب ہوئے ہیں۔مسٹر جونز نے دعویٰ کیا کہ ان کے تخمینے کے مطابق شام اور عراق میں فضائی حملوں داعش کے چھے ہزار سے زیادہ جنگجو ہلاک ہوچکے ہیں اور صرف عراق میں اس فضائی بمباری کے نتیجے میں داعش کی ایک ہزار سے زیادہ گاڑیاں تباہ ہوچکی ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم ان کا کہنا تھا کہ ان کے نزدیک یہ اعداد وشمار کوئی زیادہ اہمیت کے حامل نہیں ہیں بلکہ ان سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ داعش پر کاری ضرب لگی ہے اور وہ اب عراق کے اندر جنگجووٴں کو پھیلانے کی صلاحیت کھو بیٹھی ہے۔قبل ازیں شمالی عراق میں کرد سکیورٹی فورسز البیش المرکہ نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ انھوں نے داعش کے زیر قبضہ قریباً پانچ سو مربع کلومیٹر علاقے کو آزاد کرا لیا ہے اور ان کی شمالی شہر موصل سے مغرب میں شام کی سرحد تک ایک اہم سپلائی لائن کو بھی منقطع کردیا ہے۔کرد فورسز کو ؛داعش کے خلاف اس مہم میں امریکی اتحادیوں کی فضائی مدد بھی حاصل تھی۔

متعلقہ عنوان :