چیف جسٹس ناصر الملک سے چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا خان کی ملاقات کا امکان، ملاقات میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور انتخابی عذرداریوں سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیاجائے گا

جمعہ 23 جنوری 2015 05:23

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جنوری۔2015ء )چیف جسٹس ناصر الملک سے چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضا خان کی جلد ملاقات کا امکان ہے ۔یہ ملاقات سپریم کورٹ میں ہوگی ۔ ملاقات کی استدعا چیف الیکشن کمشنر نے کی تھی ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ ہونے والی ملاقات میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور مئی 2013 ء میں ہونے والے عام انتخابات بارے انتخابی عذرداریوں اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیاجائے گا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں عدلیہ کی جانب سے ججز کو ریٹرننگ افسران مقرر کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے بھی فیصلے کئے جائینگے ۔