او جی ڈی سی ایل کا نیا ایم ڈی ،او جی ڈی سی ایل بورڈ آج تین نا م وزارت پٹرولیم وقدرتی وسائل کو بھیجے گا،چےئرمین او جی ڈی سی ایل اپنے من پسند امیدوار شہریار لودھی کو نیا ایم ڈی بنوا نے کے خواہاں ، حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے، 10لوگوں کے شارٹ لسٹنگ کے بعد انٹرویوز

جمعہ 23 جنوری 2015 05:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جنوری۔2015ء)او جی ڈی سی ایل کے نئے ایم ڈی کے لئے او جی ڈی سی ایل بورڈ تین نام آج (جمعہ کو)وزارت پٹرولیم وقدرتی وسائل کو بھیجے گا،چےئرمین او جی ڈی سی ایل اپنے من پسند امیدوار شہریار لودھی کو نیا ایم ڈی بنوانا چاہتے ہیں،حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے،بوڈ نے 10لوگوں کے شارٹ لسٹنگ کے بعد انٹرویوز کئے ہے۔

باوثوق ذرائع کے مطابق او جی ڈی سی ایل کے نئے ایم ڈی کی تلاش کیلئے 2روز قبل انٹرویوز لئے گئے ہیں۔پہلی بار او جی ڈی سی ایل کے پانچ افسران نے بھی انٹرویو دئیے ہیں۔اوجی ڈی سی ایل بورڈ کے چےئرمین جو اس وقت کمپنی کے نان ایگزیکٹو چےئرمین ہونے کے باوجود ڈی فیکٹو ایم ڈی بنے ہوئے ہیں وہ ہر صورت میں شہریار لودھی جن کا تعلق ”شلم برجر“ سے ہے،انہیں ایم ڈی بنوانا چاہتے ہیں،ان کا دوسرا گھوڑا موجودہ قائم مقام ایم ڈی محمد رفیق ہیں ،جن کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے کمپنی کے دو منصوبے پشاور کے پی ڈی کے تاخیر میں جانے سے کمپنی کو دو سے ڈھائی ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے،جس پر انکوائری کو”ڈمپ“ کردیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

او جی ڈی سی ایل کے سابق ایم ڈی ریاض خان نے بھی نئے3سالہ کنٹریکٹ کے لئے انٹرویو دیا ہے جبکہ ای ڈی بشارت مرزا(سابق ایم ڈی) بھی اس دوڑ میں شامل ہیں۔دوسرے لوگوں میں ای ڈی جدون اور ای ڈی طاہر شوکت نے بھی ایم ڈی شپ کیلئے انٹرویوز دئیے ہیں۔او جی ڈی سی ایل کے چےئرمین زاہد مظفر وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے معتمد خاص ہیں،وہ اس وقت کسی بھی قسم کا رسک نہیں لیں گے،قوی امکان ہے کہ وہ شہریار لودھی ،محمد رفیع اور تیسرے کسی کمزور نام پر مشتمل پینل کو بھیجیں گے،یہ نام آج لازمی وزارت کو بھیجے جائے ں گے،جہاں سے یہ نام وزیراعظم سیکرٹریٹ کو بھجوائے جائیں گے،جہاں سے وزیراعظم ان ناموں کو خواجہ ظہیر کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی کو بھیجیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چےئرمین کے من پسند افراد کے علاوہ 10لوگوں میں ایسے اہل افراد موجود ہیں جو انتہائی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے حامل ہیں مگر ان کی کوئی لابنگ نہیں ہے۔ایم ڈی کے حتمی امیدوار کا فیصلہ بہرحال وزیراعظم کو ہی کرنا ہے

متعلقہ عنوان :