وفاقی وزارت داخلہ نے نفرت انگیز مواد کی نگرانی کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دیں،چھاپہ مار ٹیموں کا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مختلف مارکیٹوں کا دورہ ، نفرت انگیز مواد اور قابل اعتراض لٹریچر کو تحویل میں لے لیا

جمعہ 23 جنوری 2015 05:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جنوری۔2015ء)وفاقی وزارت داخلہ نے نفرت انگیز مواد کی نگرانی کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز وفاقی وزارت داخلہ نے نفرت انگیز مواد کی نگرانی کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

(جاری ہے)

چھاپہ مار ٹیموں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا اس دوران نفرت انگیز مواد اور قابل اعتراض لٹریچر کو تحویل میں لے لیا۔واضح رہے کہ ملک میں کثیر تعداد میں فرقہ وارانہ نفرت پھیلانے والے لٹریچر سرعام مارکیٹ میں فروخت ہو رہے ہیں جو فرقہ واریت اور مذہب کے نام پر تشدد کے پھیلاؤ کو ہوا دے رہے ہیں جس کی روک تھام بہت ضروری ہے ۔

متعلقہ عنوان :