سندھ ہائی کورٹ نے سندھ گیمز کے فنڈز کے اجرا سے متعلق اسپورٹس ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ سے جواب طلب کر لیا

جمعہ 23 جنوری 2015 05:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جنوری۔2015ء)جسٹس محمد علی مظہراور جسٹس شوکت علی میمن پر مشتمل سندھ ہائی کورٹ کی بینچ نے کراچی اولمپک ایسوسی ایشن، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن، حیدرآباد اولمپک ایسوسی ایشن ، سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن اور سندھ نیٹ بال ایسوسی ایشن ودیگر کی طرف سے دائر کردہ پٹیشن کی سماعت کے دوران اسپورٹس ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کو دو ہفتے میں سندھ گیمز کے منظور شدہ فنڈز اور اسکی آرگنائزشن اورفنڈز کے استعمال اور متعلقہ اسپورٹس آرگنائزشن کی فنڈنگ و دیگر کے متعلق جواب طلب کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

کراچی اولمپک ایسوسی ایشن، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن، حیدرآباد اولمپک ایسوسی ایشن ، سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن اور سندھ نیٹ بال ایسوسی ایشن ودیگر نے بتایا کہ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ گذشتہ کافی عر صے سے کسی قسم کا فنڈز ، گرانٹ اور کسی بھی قسم کی امداد فراہم نہیں کر رہا ہے جس کی وجہ سے صوبہ سندھ میں کھیل اور کھلاڑیوں کو نقصان ہو رہا ہے اس لئیے انہوں نے عدالت عالیہ سے رجوع کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :