اسلام آباد، سینٹ کی تین قائمہ کمیٹیوں کا پٹرول بحران کا جائزہ لینے اور ذمہ داروں کے تعین کیلئے اہم اجلاس ،بحران کی ذمہ دار اوگرا نہیں ہے ،چیئرمین اوگرا، بحران پٹرول کی طلب میں اضافہ سے پیدا ہوا ہے ،شاہد خاقان عباسی،پٹرول بحران سے غریبوں کو لوٹا گیا ہے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے اپنے نقصانات کا ازالہ کرنے کے لیے بحران پیدا کیا ۔ پارلیمانی کمیٹیوں کا موقف،ممبران کی تجاویز کی روشنی میں سفارشات چیئرمین سینٹ اور ایوان میں پیش کی جائینگی ،کمیٹیوں کے اجلاس میں فیصلہ
ہفتہ 24 جنوری 2015 09:17
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24جنوری۔2015ء ) سینٹ کی تین قائمہ کمیٹیوں نے پٹرول بحران کا جائزہ لینے اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے اہم اجلاس جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا ۔ اجلاس میں اوگرا چیئرمین نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ بحران کی ذمہ دار اوگرا نہیں ہے ۔ وفاقی وزیر پٹرولیم نے کہا کہ بحران پٹرول کی طلب میں اضافہ سے پیدا ہوا ہے پی ایس او کو پٹرول درآمد کرنے میں مالی مشکلات درپیش نہیں ہیں پارلیمانی کمیٹیوں نے متفقہ طور پر اس موقف کا اعادہ کیا کہ پٹرول بحران سے غریبوں کو لوٹا گیا ہے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے اپنے نقصانات کا ازالہ کرنے کے لیے بحران پیدا کیا ۔
کمیٹیوں کے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ممبران کی تجاویز کی روشنی میں سفارشات چیئرمین سینٹ اور ایوان میں پیش کی جائینگی ۔(جاری ہے)
اجلاس کی صدارت سینیٹرنسرین جلیل ، سینیٹرمحمد یوسف اور سینیٹر زاہد خان نے کی ۔ اجلاس میں وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی، سیکرٹری پٹرولیم، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری پانی و بجلی نے بریفنگ دی ۔ سینیٹرصغریٰ امام ،سید خدا بخش چانڈیو، سینیٹر کلثوم پروین ، سینیٹر محسن لغاری ، سینیٹر سیف مگسی ، سینیٹر سلیم مانڈوی والا ، روبینہ خالد ، ایم حمزہ وغیرہ نے شرکت کی ۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پٹرول بحران پر کمیٹیوں کا اجلاس ایک مثبت اقدام ہے کسی بھی بحران کی ذمہ داری کابینہ پرعائد ہوتی ہے لیکن اپوزیشن نے ان کے موقف کومسترد کردیا اور کہا کہ کمیٹیوں میں ہر وزیر اپنی وزارت کا جواب دہ ہوتا ہے ۔ شاہد خاقان عباسی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پٹرول بحران کی وجہ طلب میں غیرمعمولی اضافہ ہے طلب میں اضافہ گزشتہ ماہ پچیس فیصد سے زیادہ ہوا جو کہ غیر معمولی ہے اوگرا آرڈیننس کے تحت 20دن کا ذخیرہ رکھنا ہوتا ہے کمپنیاں نہ رکھیں تو ایکشن لیا جاسکتا ہے جنوری میں پٹرول سیل چالیس ہزار میٹرک ٹن تک پہنچ گئی ہے پارکو ریفائنری کے خراب ہونے سے بھی سپلائی میں تعطل پیدا ہوا بنیادی طورپر پہلے دس دنوں میں پٹرول کی طلب روزانہ سترہ ہزار میٹرک ٹن ہے 54فیصد حصہ غیر حکومتی پٹرول کمپنیاں سپلائی کرتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس او سے وزارت پانی و بجلی زیادہ تیل خریدتا ہے سرکلرڈیٹ کی وجہ سے پی ایس او مالی میں مسائل پیدا ہوئے ہیں پی ایس او سالانہ 1600 ارب کا کاروبار کرتا ہے سرکلرڈیٹ نے پی ایس او پر برے اثرات ڈالے ہیں لیکن بحران سرکلر ڈیٹ کی وجہ سے نہیں پیدا ہوا، 2008ء میں 1.4ملین ٹن پٹرول کی کھپت تھی آج بڑھ کر 5ملین ٹن سالانہ کی کھپت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کی غلط رپورٹنگ کے باعث ملک میں پٹرول بحران نے جنم لیا میڈیا بھی ذمہ داری کا احساس کرے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سیکٹر کوڈی ریگولیٹ کرنا پڑے گا اگلے مہینے پٹرول کی قیمت فی لیٹر سی این جی سے ایک کلو سے کم ہوجائے گی ۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ صابر بلوچ نے کہا کہ پی ایس او پر بینک اعتماد نہیں کررہے اور پی ایس او کی ایل سی نہیں کھل رہی جس پر وزیر پٹرولیم نے کہا کہ یہ سب افواہ ہے تمام بینک پی ایس او کی ایل سی کھول رہے ہیں پی ایس او 84 ارب کا مقروض نہیں ہے ۔ سیکرٹری پانی و بجلی یونس دھارا نے کہا کہ بجلی چوری اور لائن لاسز کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے ہیں پاور سیکٹر نے پی ایس او کو 170ارب روپے ادا کرنے ہیں 40 ارب ایک دو دن میں ادا کردینگے پٹرول بحران مالی وسائل کی کمی کی وجہ سے نہیں نومبر میں فرنس آئل کی کھپت میں کمی کی گئی ہے مستقبل میں لوڈ شیڈنگ کی کمی ہوگی ۔ سیکرٹری خزانہ وقار مسعود نے کہا کہ حکومت دو سے اڑھائی روپے کی سبسڈی فی یونٹ دے رہی ہے 48 ارب سرکلرڈیٹ ادا کیا گیا ہے اس سال 238ارب کی مجموعی سبسڈی دی گئی 18ماہ میں حکومت نے 967 ارب روپے کی سبسڈی دی ہے تاکہ عوام پر بوجھ کم ہو ۔ جہانگیر بدر نے کہا کہ وزیر پٹرولیم کی بریفنگ ناقص ہے حقائق چھپائے گئے ہیں بتایا جائے کہ پاکستان نے ایران کو کب پٹرول برآمد کیا ہے 2004ء ،2007ء کے دوران ایران کو پٹرول برآمد کیا ہے یہ پٹرول پارکو ریفائنری سے دیا گیا ۔ سردار فتح حسنی نے کہا کہ حکومت اوگرا کے دو ممبران کو تعینات کیوں نہیں کررہی ۔ سینیٹرصابر بلوچ نے کہا کہ وزیر ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے ہیں ۔ پٹرولیم منسٹر نے کہا کہ جنوری میں چار جہاز پٹرول لے کر آئینگے ایل سی کھل گئی ہے پٹرول بحران کی ذمہ دار وزارت پانی و بجلی کے بقایا جات نہیں ہیں ۔ سینیٹر سیف مگسی نے کہا کہ جب قیمتیں کم کی گئیں تو وزراء کو طلب میں اضافہ کا تخمینہ لگانا چاہیے تھا جبکہ وزارت خزانہ اس پورے بحران کی ذمہ دار لگتی ہے اوگرا کی ذمہ داری ہے کہ کمپنیاں بیس دن کا سٹاک رکھیں ۔ وزیر پٹرولیم نے کہا کہ مالی معاملات کی وجہ سے پٹرول بحران پیدا نہیں ہوا ۔ سینیٹرعثمان سیف اللہ نے پوچھا کہ جن افسران کو معطل کیا گیا تو ان پر کیا الزامات ہیں اس بحران میں اوگرا کا کیا کردار ہے اور ڈی ریگولیٹ کیا قومی مفادات میں ہیں۔ وزیر پٹرولیم نے کہا کہ پٹرولیم وزارت کے افسران کو پٹرول بحران پر معطل کئے گئے ہیں ان کیخلاف انکوائری جاری ہے وجوہات بالکل سامنے آجائینگی ۔ وزیر پٹرولیم نے ایک سوال کے جواب میں کہا ایک لاکھ ٹن سے زائد پٹرول ذخیرہ دسمبر کے آخری دن تک تھا۔ سینیٹر خدا بخش چانڈیو نے کہا کہ تمام وزارتیں وزارت خزانہ کو بچانے میں لگی ہوئی ہیں اگر بحران نہیں تو وزراء قوم سے معافی کیوں مانگ رہے ہیں اگر افسران کو چارج شیٹ کے بغیر معطل کیا گیا تو وزراء کو معطل کیوں نہیں کیا گیا ۔ وزیر پٹرولیم نے کہا کہ جب بحران پر قابو پایا گیا سیکرٹری پانی و بجلی نے کہا کہ واپڈا کی چار کمپنیاں فرنس آئل پی ایس او سے لیتی ہیں باقی نجی شعبے سے خریدتے ہیں سیدہ صغریٰ امام نے پوچھا کہ اس بحران سے فائدہ کس مافیا نے اٹھایا ہے ۔ وزارت پٹرولیم اور مافیا کے مابین قریبی تعلق ہے اور کیا حکومت نے پی ایس او آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کیخلاف کیا ایکشن لیا ہے اس بحران سے مافیا نے اربوں روپے کا فائدہ اٹھایا ۔ سیکرٹری پٹرولیم نے کہا کہ ابتدائی سطح پر بحران پر کسی کو ذمہ دار قرار دینا مشکل ہے سیکرٹری پٹرولیم نے کہا کہ بوتل میں جن کے مترادف ہے جس پر صابر بلوچ نے کہا کہ بوتل میں صرف وسکی شراب آتی ہے سینیٹر صغریٰ امام نے کہا کہ بوتل والا دن کہنا غریبوں سے مذاق ہے ۔ تیل بحران سے ملک سے بھیک مانگنے والے کم ہوئے کیوں کہ انہوں نے پٹرول بحران سے بھکاری امیر ہوئے بھیک مانگنے والوں نے پٹرول پمپوں سے بوتل میں تیل خریدا اور بلیک میں فروخت کیا ۔ چیئرمین اوگرا نے کہا کہ اوگرا کو کمپنیوں کو لائسنس جاری کرنے کا اختیار ہے بیس دن تیل سٹوریج رکھنے کو یقینی بنانا اوگرا کا اختیار نہیں ہے ہم نے صرف سہولیات کی نگرانی کرنی ہوتی ہے اوگرا چیئرمین نے تسلیم کیا کہ پٹرول بحران میں بلیک میں تین سو روپے فی لیٹر فروخت ہوا ہے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو جرمانے کئے اور بحران سے فائدہ اٹھانے والے پٹرول پمپ کے خلاف ایکشن لیا جائے گا سینیٹر سیف اللہ مگسی نے کہا کہ بحران کی ذمہ داری قرار دینے کیلئے ایک آزادانہ انکوائری ہونی چاہیے سیکرٹری خزانہ نے پارلیمانی کمیٹی کو عزت نہیں دی اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
ہفتہ 24 جنوری 2015 کی مزید خبریں
-
آئی سی سی قوانین میں تبدیلی ،پابندی کا شکار محمد عامر کی آئندہ ماہ کرکٹ میں واپسی کے امکانات روشن ، ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل سکتی ہے ،آئی سی سی نے محمد عامر سے ایک انٹرویو بھی لے لیا
-
مسلم لیگ ن ، سینٹ انتخابات کے لئے امیدواروں سے درخواستیں طلب ،50ہزارفیس بھی مقرر،تحریک انصاف بھی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے تیار،امیدواروں پرغورشروع کردیا
-
نیب پاکستان میں انسداد بدعنوانی کا سب سے بڑا ادارہ ہے ،قمر زمان چوہدری،ادارے کو آگاہی کے جامع طرز عمل، انسداد اور انفورسمنٹ کے ذریعے کرپشن کے خاتمہ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، بدعنوان عناصر اور اشتہاری ... مزید
-
لاوڈ سپیکر کے غلط استعمال پر پنجاب میں 2873 مقدمات1471 افراد گرفتار،گرفتار شدگان میں زیادہ تعداد مختلف مسلک اور مذہبی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی ہے،رپورٹ
-
ایف آئی اے پنجاب کا چھاپہ، انسانی سمگلنگ میں انتہائی مطلوب ریڈبک کا حامل منڈی بہاؤ الدین کا رہائشی گرفتار ، اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل کے حوالے
-
سپریم جوڈیشل کمیشن نے آیڈیٹر جنرل پاکستان اختر بلند رانا کے خلاف سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے دائر کردہ ریفرنس پر سیکرٹری و ڈپٹی سیکرٹری قومی اسمبلی کے بیانات و جرح بھی مکمل کرلی ، بقیہ گواہان پر ... مزید
-
سینیٹ مشترکہ قائمہ کمیٹیوں کا اجلاس، وزیر خزانہ اور پانی و بجلی کی طرف سے شرکت نہ کرنے کے خلاف اپوزیشن اور ن لیگ کے سینیٹرز کا احتجاجاً واک آؤٹ ، وزراء کے رویئے پر افسوس کا اظہار،واک آؤٹ میں حکومتی ... مزید
-
سینٹ کی مشترکہ کمیٹیوں کے اجلاس میں وزیر مملکت عابد شیر علی اور سینیٹر زاہد خان کے درمیان جھڑپ، سینیٹر زاہد خان نے وزیر مملکت عابد شیر علی کے اجلاس میں شرکت کرنے اور خطاب پر بحث کرنے سے روک دیا ،سینیٹرنسرین ... مزید
-
ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں 15 روپے فی کلو کمی،نوٹیفکیشن جاری
-
اسلام آبادہائیکورٹ نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل میں گرفتار ممتاز قادری کیس کو آئندہ ہفتے میں سماعت کے لیے فکس کرتے ہوئے باقاعاعدہ ڈویژن بینچ بھی تشکیل دے دیا
-
نیپرا نے ”کے الیکٹرک“ پرایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا،کے الیکٹرک منظور شدہ ٹیرف کے علاوہ کسی بھی مد میں صارفین سے اضافی پیسے وصول کرنے کی مجاز نہیں، نیپرا
-
سعودی عرب: شہزادہ محمد بن نائف نائب ولی عہد مقرر ،شہزادہ محمد بن سلمان سعودی وزیر دفاع مقرر،ولی عہد شہزادہ مقرن سعودی عرب کے بانی عبدالعزیز السعود کے سب سے چھوٹے بیٹے ہیں
-
فرانس میں ایک مراکشی نژاد فرانسیسی شہری کی شہریت منسوخ
-
شام ، دمشق میں فضائیہ کی بمباری، 6 بچوں سمیت 32 افراد ہلاک، حکومت مخالف گروہ جمعہ کی نماز کے بعد علاقے میں جمع تھا کہ فضائیہ نے بمباری کردی،حکام
-
امریکہ کے نئے تجارتی معاہدے، ڈیموکریٹس کی عدم دلچسپی ، تجارتی معاہدوں کے تحت امریکہ میں ایسی ارزاں مصنوعات درآمد ہوں گی جنھیں اْن غیرملکی محنت کشوں نے بنایا ہے جنھیں مناسب اجرت ادا نہیں کی جاتی،ڈیموکریٹس
-
میکسیکو،بس الٹنے اور آگ لگنے سے 16افراد ہلاک
-
بھارت،عدالت میں بم دھماکہ،دوافرادہلاک ،14زخمی
-
تھائی پارلیمنٹ میں سابق وزیر اعظم ینگ لک شینا وترا کے مواخدے کی قرارداد منظور،220رکنی اسمبلی میں 190ارکان نے مئواخذے کے حق میں ووٹ دیا
-
دہشت گردوں کواسلام کا نمائندہ نہ بننے دیں،آیت اللہ خامنہ ای ،مغرب کے نوجوانوں متعصب رویوں پر کان دھرنے کی بجائے قرآن پڑھیں،ایرانی رہبر اعلیٰ کا خط
-
سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، تاریخی قبرستان میں سپرد خاک، وزیرا عظم نواز شریف ، شہباز شریف،طارق فاطمی اور دیگر پاکستانی حکام کے علاوہ عالمی رہنماوں کی شرکت،تعزیتی تقریب ... مزید
-
پشاورجیساواقعہ تاریخ میں کہیں نہیں ملتا، اے پی ایس کی پرنسپل قابل تعریف ہے ،جان کیری،شاہ عبداللہ نے دہشتگردی کے خاتمے میں اہم کرداراداکیا،ان کی موت پردکھ ہوا،داعش سے کسی ایک ملک نہیں بلکہ پوری ... مزید
-
پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ناقابل قبول ہیں‘ باراک اوبامہ، واضح کر چکے ممبئی حملوں کے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے‘ دہشت گرد ہم سب کیلئے سنگین خطرہ ہیں،انٹرویو
-
وفاقی حکومت کا جماعت الدعوة کوچندہ اکٹھاکرنے سے روکنے پر غور
-
دہشت گردوں کو ملک کے کسی کونے میں چھپنے نہیں دیں گے ،وزیر اعظم نواز شریف،بلوچستان حکومت صوبے میں طرز حکومت کو بہتر سے بہتر بنائے، صوبے میں گڈ گورننس کے نفاذ کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں، وفاقی ... مزید
-
ای سی سی نے بارہ لاکھ ٹن اضافی گندم برآمد کرنے اور شمالی وزیرستان کے متاثرین کو تیس ہزار ٹن گندم فراہم کرنے کی منظوری دے دی ، گندم سے بننے والی اشیاء پر پابندی کا فیصلہ،بجلی کے شعبے میں پرائیویٹ سیکٹر ... مزید
-
سینیٹ انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے،عمران خان ،مسلم لیگ (ن) نے کرپشن میں زرداری حکومت کے ریکارڈ بھی توڑ دیئے،ملک میں جمہوریت نہیں بلکہ بادشاہت ہے۔ جوڈیشل کمیشن کے قیام تک اسمبلیوں میں جانے کا ارادہ ... مزید
-
سابق جانشین کی پالیسیاں قائم رکھی جائینگی‘ شاہ سلمان بن عبدالعزیز،یورپی اور مغربی ممالک سے معتدل رویہ اختیار کیا جانا چاہئے‘سعودی عرب دنیا بھر میں امن کیلئے اپنا مثبت کردار اد اکرتا رہے گا،سعو ... مزید
-
عمران خان نے افتخار چوہدری کے ہتک عزت کے دعویٰ کا جواب تیار کرلیا ،پی ٹی آئی کے وکلاء پیر کو ضلعی عدالت کے پاس داخل کرائیں گے
-
سعودی فرماں رواں شاہ عبداللہ کے انتقال پر اظہار تعزیت، پرویز مشرف نے سعودی عرب جانے کے لئے وزارت داخلہ میں درخواست جمع کرادی
-
تحریک انصاف کے اراکین پنجاب اسمبلی کاسینٹ انتخابات میں حصہ لینے کا امکا ن ، عامر کیانی اور اعجاز چوہدری کو الیکشن لڑانے کے لئے عمران خان کو قائل کرنے کی حکمت عملی بھی تیار کرلی گئی
-
نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد، دیگر صوبوں کے مقابلے میں پنجاب بازی لے گیا، اب تک ملک بھر میں بیس افراد کو پھانسی پر لٹکایا گیا پنجاب میں چودہ ، سندھ میں پانچ اور کے پی کے میں ایک دہشتگرد شامل،دہشت ... مزید
-
حکومت نے اکیسویں ترمیم کی منظوری کے بعد دہشتگردی کے انتہائی اہم مقدمات کی فہرستیں تیار کرلیں،سابق وفاقی وزیر اقلیتی امور شہباز بھٹی قتل کیس ، ملالہ یوسفزئی حملہ کیس ،سکردو بیس کیمپ اور دیگر اہم ... مزید
-
اسلام آباد، سینٹ کی تین قائمہ کمیٹیوں کا پٹرول بحران کا جائزہ لینے اور ذمہ داروں کے تعین کیلئے اہم اجلاس ،بحران کی ذمہ دار اوگرا نہیں ہے ،چیئرمین اوگرا، بحران پٹرول کی طلب میں اضافہ سے پیدا ہوا ہے ... مزید
-
این اے 122 میں دھاندلی نہیں بد انتظامی ہوئی ہے ،احسن اقبال،پی ٹی آئی سے معاملات طے پا گئے تو 24 گھنٹوں میں جویشل بن جائیگا،حکومت مدارس کا احترام کرتی ہے، مدارس کیخلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی ... مزید
-
پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل ورکنگ کونسل کا ہنگامی اجلاس،مولانا فضل الرحمن دہشت گردوں،انتہا پسندوں کی وکالت بند کر دیں ،عوامی تحریک،وزیر اعظم کابینہ میں بیٹھے دہشت گردوں کے حامیوں اور اپنے اتحادیوں ... مزید
-
پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی سب سے بڑی دہشت گردی اور انتہا پسندی ہے،ذمہ دار امریکہ اور اس کے حواری ہیں ،سراج الحق ،مغرب کا یہ اقدام دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی طرف دھکیل سکتا ہے ا سلامی ممالک کی تنظیم ... مزید
-
سلام آباد ہائیکورٹ کے وفاقی وزارتوں اور مختلف محکموں وذیلی اداروں کے سنٹرل سلیکشن بورڈ کے متعلقہ کیسز کی پروموشن کے لیے سیکرٹر ی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کوکیسز کی سماعتوں کے لیے سپریم کورٹ وعدالت عالیہ ... مزید
-
چیئرمین نیب تقرری کیس،سپریم کورٹ نے وزیراعظم نوازشریف اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں خارج کردیں
-
پاکستان علماء کونسل کی اپیل پرملک بھر میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف ”یوم مذمت “منایا گیا، خاکے بنانے والے مختلف مذاہب اور تہذیبوں کے درمیان تصادم کروانا کرنا چاہتے ہیں ، حافظ محمد طاہر محمود ... مزید
-
جماعت الدعوة پر کوئی پابند ی نہیں، اثاثے منجمد کر دئے گئے ہیں ،عبدالباسط،قوام متحدہ کی قرار داد کے مطابق جماعت الدعوة اراکین کی نقل و حرکت محدود کر دی گئی،ہم اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل درآمد کر ... مزید
-
پیپلزپارٹی کے اندر اختلافات نہیں‘ بے نظیر کی وصیت کے حوالے سے افواہیں پھیلائی جارہی ہیں‘ صدر زرداری اور بلاول بھٹو زرداری ایک ہی ٹرین کے مسافر ہیں، جہانگیر بدر،سندھ میں تحریک انصاف کے استعفے منظور ... مزید
-
2013ء کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے ،اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں ، اعتزازاحسن ، افتخارچوہدری ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرزکے پاس تین گھنٹے موجودرہنے کی وضاحت کریں ،آصف زرداری زیرک شخص ہیں ،ان کی سیاست میں ... مزید
-
وزیراعظم نوازشریف شاہ عبداللہ کی نمازجنازہ میں شرکت کے بعدوطن واپس پہنچ گئے،وزیراعظم کاشاہ سلمان اورشہزادہ مقرن کیلئے نیک خواہشات کااظہار
-
چین دو سویلین جوہری ری ایکٹر پاکستان میں تعمیر کر رہا ہے،برطانوی جریدے کا دعو ی ، پاکستان کو جوہری بم حاصل کرنے میں چین سے مدد ملی ، بیجنگ سب سے زیادہ فوجی سازوسامان پاکستا ن کو فراہم کرتا ہے۔ اب ... مزید
-
بھارت فروری میں 20 ہزار پاکستانیوں کوطویل مدتی ویزے دیگا ،ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں 19سے20فروری کو اس سلسلے میں ایک خصوصی کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا جہا ں پاکستانی سندھیوں کو بھا رتی شہریت ... مزید
-
عمران خان کی جدہ میں پریس کانفرنس ،پرویز رشیداور خواجہ سعد رفیق کی شدید تنقید،عمران خان اللہ کے گھر میں اپنے لئے سچ بولنے کی دعا کریں ،عمران عمرہ کی ادائیگی کیلئے گئے ہیں،اپنی عبادت پر توجہ دیں،شاہ ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.